قومی

Congress on PM Modi: وزیراعظم مودی نے حامد انصاری کے خلاف کیا کہہ دیا؟ کانگریس نےنائب صدرکوخط لکھ کرکیا کارروائی کا مطالبہ

Congress MP Jairam Ramesh On PM Modi: کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سابق نائب صدر حامد انصاری کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو لکھے گئے خط میں یہ مطالبہ کیا ہے۔

جے رام رمیش نے یہ خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا، ’’آج جب نان بایولوجیکل وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر اپنے گھٹتے قد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تب میں نے راجیہ سبھا کے عزت مآب چیئرمین کو خط لکھ کر راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری کے خلاف ان کے توہین آمیز بیان کے لئے ان کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے 2 جولائی 2024 کو لوک سبھا میں وہ بیان دیا تھا۔‘‘

جے رام رامیش نے کیا دعویٰ کیا؟

جے رام رمیش نے 8 جولائی کی تاریخ والے خط میں دعویٰ کیا کہ جس طرح سے وزیراعظم مودی نے ڈاکٹرحامد انصاری پر حملہ کیا ہے، اس طرح سے اب تک کسی بھی وزیراعظم نے کسی سابق لوک سبھا اسپیکریا راجیہ سبھا کے سابق چیئرمین کے خلاف حملہ نہیں کیا تھا۔

کیا ہے الزام؟

راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی نہ صرف اپنے عہدے کے وقارکونچلی سطح پرلے گئے ہیں، بلکہ انہوں نے پارلیمانی وقاراورضوابط کو بھی توڑا ہے۔ انہوں نے جگدیپ دھنکھڑسے گزارش کی کہ اس ‘توہین آمیزتبصرہ’ کے لئے وزیراعظم کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کی جائے۔

وزیراعظم مودی نے کیا کہا تھا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پرلائی گئی اظہارتشکرتحریک پربحث کا جواب دیتے ہوئے گزشتہ 2 جولائی کولوک سبھا میں کہا تھا، ’’چاہے وہ (اپوزیشن) کتنی بھی تعداد کا دعویٰ کریں، جب ہم 2014 میں آئے تھے تو راجیہ سبھا میں ہماری طاقت بہت کم تھی اور(اس وقت کے) چیئرمین کا جھکاؤکچھ حد تک دوسری طرف تھا، لیکن ہم فخرکے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کے اپنے عزم سے نہیں ہٹے۔‘‘

انہوں نے کہا تھا، ’’میں ملک کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جو فیصلہ کیا ہے، آپ نے ہمیں خدمت کرنے کا جو حکم دیا ہے، ایسی کسی بھی رخنہ اندازی سے نہ تو مودی ڈرے گا اور نہ ہی یہ حکومت ڈرے گی۔ ہم جن عزائم کو حاصل کرنے کے لئے نکلے ہیں، انہیں پورا کرکے رہیں گے۔‘‘ وزیراعظم نریندر مودی نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، لیکن سابق نائب صدر جمہوریہ حاد انصاری اگست 2012 سے اگست 2017 تک راجیہ سبھا کے چیئرمین تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Atishi Oath Ceremony: آتشی اس دن نئے وزیر اعلی کے طور پر لیں گی حلف، عام آدمی پارٹی نے دی جانکاری

اطلاعات کے مطابق کالکاجی حلقہ سے AAP ایم ایل اے آتشی وزیر اعلیٰ کا عہدہ…

30 mins ago

Up Police Encounter: ہاشم بابا گینگ کے شرپسندوں اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر، شوٹر انس اور اسد کو لگی گولی

دہلی پولیس اور یوپی پولیس کے اسپیشل سیل کے اس مشترکہ آپریشن میں کل آٹھ…

2 hours ago