کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر بڑا حملہ بولا ہے۔
بہارپہنچنے کے بعد سچن پائلٹ نے ڈرائیونگ سیٹ کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے۔ پریس کانفرنس سے نکلنے کے بعد ہوٹل موریہ کے پوٹیکو میں سچن پائلٹ نے گاڑی کے ڈرائیورکو ہٹاکرخود سیٹ پربیٹھ گئے اوران کے ٹھیک برابرمیں ریاستی صدرراجیش رام بیٹھے تھے۔ اشارہ واضح ہے کہ بہارمیں اب کانگریس کسی کے پیچھے نہیں چلے گی بلکہ خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کرقیادت کرے گی۔
صحافیوں سے بات چیت کرتےہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ ’نقل مکانی روکو، نوکری دو‘ پدیاترا کا اختتام ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔ راہل گاندھی نے عہد کیا ہے کہ ہم سماج کے تمام طبقات کوساتھ لے کرچلیں گے۔ خاص کرنوجوان۔ بہار میں نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ اتنے سالوں تک ریاست اورمرکز میں کس کی حکومت رہی؟ اس نے نوجوانوں کے لیے کیا کیا؟ کانگریس نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
بہارمیں یقینی طور پر ہماری حکومت بنے گی: کانگریس
سچن پائلٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہارمیں یقینی طورپرہماری حکومت بنے گی۔ الیکشن میں اکثریت ملنے کے بعد وزیراعلیٰ چہرہ طے کیا جائے گا۔ عظیم اتحاد میں مضبوطی سے الیکشن لڑا جائے گا۔ ہم بہارمیں نوجوانوں کو لے کربیڑا اٹھائے ہیں، اسے آخری پڑاؤ تک لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں سب سے بڑا موضوع نقل مکانی ہے۔ نوکری کے نام پرلاٹھی ملے گی، یہ بہار کی سچائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہارکے نوجوان خود کوریاست میں اندھیرے میں دیکھ رہے ہیں۔ اگرنتیش کمارکو2024 میں مودی جی کا ساتھ دینا ہوتا توہمیں برا نہیں لگتا اگروہ بدلے میں نوجوانوں کے لیے نوکریاں مانگتے۔ بہارمیں جوپیپرلیک ہوا ہے، وہ نوجوانوں کے لیے خطرے کی بات ہے۔ نوجوان نوکریاں مانگ رہے ہیں۔ حکومت کوکوئی فکرنہیں۔ 20 سالوں میں حکومت کو نوجوانوں کے مستقبل کی کوئی فکرنہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا، لیکن نہیں ملا۔ بہارکے لوگ بہت ذہین ہیں۔ وہ سمجھ چکے ہیں کہ ووٹ لینے کے بعد وعدے کون توڑتا ہے۔ میں بہار کے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس پارٹی کا ساتھ دیں جو نوجوانوں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس پارٹی کے ذریعے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہماری ترجیح نوجوان ہیں اور رہیں گے۔ بہارمیں ہماری حکومت ضرور بنے گی۔
کنہیا کمار نے کیا کہا؟
کنہیا کمارنے کہا کہ تعلیم کے بغیرذہانت تباہ ہو جاتی ہے۔ تعلیم سب سے اہم ہے۔ کانگریس کا سفرپٹنہ پہنچ گیا ہے۔ میں ایک لاکھ لوگوں سے ملا ہوں۔ ہم آج وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ جائیں گے اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے۔ امید ہے کہ وزیراعلیٰ ان تمام مسائل کوحل کریں گے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر شکیل احمد خان نے کہا کہ بہارمیں نقل مکانی نے خوفناک شکل اختیارکرلی ہے۔ این ڈی اے حکومت میں نقل مکانی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بہارمیں کانگریس اتحاد کی حکومت آئے گی اورسبھی کوانصاف ملے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…