قومی

’بین الاقوامی دباؤ‘ سے متعلق بیان پرپھنس گئے پی چدمبرم، راشد علوی نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا- تب کیوں نہیں دیا تھا استعفیٰ؟

نئی دہلی: کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے منگل کو ممبئی حملے سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت کی یوپی اے حکومت نے حملے کے بعد بین الاقوامی دباؤ کے سبب پاکستان پرجوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کے اس بیان پر ان کی ہی پارٹی کے لیڈر راشد علوی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چدمبرم 16 سال بعد ایسا بیان کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے تب استعفیٰ کیوں نہیں دیا تھا۔

راشد علوی نے کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امریکی دباؤ میں کام کررہے تھے۔ ایسے بیان سے بی جے پی کو ہی فائدہ ہوگا۔ پی چدمبرم 16 سال بعد یہ دعویٰ کیوں کررہے ہیں؟ اگر اس وقت وہ متفق نہیں تھے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ کانگریس کے اندر کئی لوگ پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسا ہے جیسے اپنے ہی چراغ سے گھر میں آگ لگ جائے۔

پی چدمبرم نے کیا کہا تھا؟

کانگریس کے سینئرلیڈرپی چدمبرم نے ایک پاڈ کاسٹ میں کہا کہ وہ ذاتی طورپرخوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف جوابی فوجی کارروائی کے حق میں تھے، لیکن اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت نے پڑوسی ملک کے خلاف سفارتی اقدامات کے استعمال کے لیے وزارت خارجہ کے نقطہ نظرکوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت طاقتور ممالک چاہتے ہیں کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ جنگ ​​سے گریزکرے۔ پی چدمبرم کو 26 نومبر2009 کے دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد وزیرداخلہ مقررکیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ وزیرخزانہ تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

3 hours ago