قومی

Congress leader lashes out at Dhirendra Shastri: دھیرندر شاستری پر کانگریس لیڈر برہم، بولے: اسے ایسی باتیں کہنے کا حق کس نے دیا؟

نئی دہلی : بھگوان رام اور بھگوان کرشن کے بارے میں متنازع بیان دینے کے معاملے میں اگرچہ باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور دھیرندر کرشن شاستری نے معافی مانگ لی ہے، لیکن اس معاملے پر سیاسی بیان بازی جاری ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے وڈیٹیوار نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اسے چوراہے پر لاکر پیٹنا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسے ایسی باتیں کہنے کا حق کس نے دیا ہے؟کانگریس لیڈر نے کہا، ’’یہ حکومتیں مذہب کی بات کرتی ہیں اور بھگوان کے تئیں اپنی عقیدت ظاہر کرتی ہیں۔ اب وہ کس بل میں چھپے بیٹھے ہیں؟ دھیرندر کرشن نے جس طرح کی باتیں کہیں اور بھگوان رام کے بارے میں جس انداز میں بیان دیا، یہاں تک کہ بھگوان رام کے پانچ باپ ہونے کی بات کہی، اس پر اسے چوراہے پر لاکر پیٹنا چاہیے۔ اسے ہماری عقیدت اور بھکتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا حق کس نے دیا؟‘‘

دھیرندر شاستری کے پروچن پر پابندی لگانے کا مطالبہ

وجے وڈیٹیوار نے مزید کہا، ’’اس نے کہا کہ ہمارا بھگوان ایسا ہے اور کرشن دوسرے کا بھگوان ہے۔ اس طرح بھگوان کو بھی تقسیم کرنے اور ان کی توہین کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ دھیرندر جس طرح بھگوان کی توہین کر رہا ہے، حکومت کو اس کے کسی بھی پروچن کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اس کے پروچن پر پابندی لگانی چاہیے اور اسے پورے ہندو مذہب سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بھگوان رام اور بھگوان کرشن سے متعلق دھیرندر شاستری کے بیان کے بعد تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے اس معاملے میں معافی مانگ لی ہے، تاہم ان کے بیان پر سیاسی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اعظم خان کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ منتقل، 16 نومبر تک سماعت کا امکان

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کپل سبل نے کہا کہ ان کے موکل کی…

8 minutes ago

Bhavina Patel, Created History in Para Table Tennis: بھاونا پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں رقم کی تاریخ، پیرالمپکس میں ملک کو دلایا پہلامیڈل

بھاونا پٹیل کی کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2021 میں…

1 hour ago