قومی

Congress raised questions on EC’s press conference: ’’جمہوریت کی بنیاد ہے آزادی اور ہم لوگ ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے…‘‘، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر کانگریس نے اٹھائے سوال

ساسارام: کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے بہار کے ساسارام سے شروع ہونے والی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ ایک طرف ساسارام میں ووٹر ادھیکار یاترا ہو رہی ہے تو دوسری طرف اسی دن الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کر رہا ہے۔ جمہوریت کی بنیاد ہے آزادی، آزادی کی بنیاد ہے ووٹ کا حق اور ہم ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں اور یہ آگے بھی جاری رہے گا۔

آئی اے این ایس کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ووٹر لسٹ میں بڑبڑی کو قبول نہیں کیا لیکن جب اپوزیشن نے ثبوت پیش کئے تب کمیشن نے دعویٰ کیا کہ بے ضابطگیوں کو درست کرنے کے لئے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) شروع کیا گیا ہے۔

کنہیا نے صورتحال کو واضح کرنے کا کیا مطالبہ

کنہیا نے اسے کمیشن کی دوہری پالیسی قرار دیتے ہوئے صورتحال کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ واضح ہے: صاف اور شفاف ووٹر لسٹ۔ ان کا عزم ہے کہ فرضی ووٹرز کو فہرست میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا اور درست ووٹرز کے نام نہیں کٹنے دیں گے۔

آر جے ڈی کا بی جے پی اور ای سی پر سخت حملہ

آر جے ڈی ایم پی سدھاکر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساسارام کی تاریخی سرزمین سے شروع کی گئی یہ مہم عوام کے غصے کی عکاسی کرتی ہے جو بی جے پی کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساسارام سے اٹھی یہ آواز دہلی تک پہنچے گی اور الیکشن کمیشن کو عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔

انہوں نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب تک اس کی حتمی اشاعت نہیں دیکھ لی جاتی، تب تک انڈیا اتحاد ایک ایک ووٹ کا حساب لے گا اور اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے گا۔

’’راہل اور تیجسوی کی مضبوط آواز عوام تک پہنچے گی‘‘

کانگریس لیڈر شکیل احمد خان نے کہا کہ یہ مہم زبردست جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے بہار کی این ڈی اے حکومت پر انتشار پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی مضبوط آواز عوام تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ ’ووٹ کی چوری‘ کو برداشت نہیں کریں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ دے کر اپنی حکومت بنائیں گے۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی الزام لگایا کہ انڈیا بلاک کے ممبران پارلیمنٹ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہے ہیں لیکن انہیں وقت نہیں دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

10 hours ago