قومی

PM Modi in Address to Nation: خواتین ریزرویشن اور حدبندی بل پر وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب، اپوزیشن پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں پر حدبندی (ڈیلیمٹیشن) بل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتدا ہی سے واضح کر دیا تھا کہ نہ کسی ریاست کی نمائندگی کم ہوگی اور نہ ہی اس کے تناسب میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ حدبندی کے عمل سے کچھ ریاستوں کو نقصان ہوگا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام ریاستوں کی نشستوں میں یکساں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ’’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘‘ کی سیاست برطانوی دور سے ورثے میں لی ہے اور آج بھی اسی پر عمل پیرا ہے۔

خواتین ریزرویشن پر اپوزیشن تنقید کی زد میں

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خواتین کے ریزرویشن کے موضوع سے خائف ہیں اور ہمیشہ اس میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق، اس بار بھی مختلف بہانوں کے ذریعے اس بل کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ناری شکتی وندن ترمیم‘‘ خواتین کو ان کا دیرینہ حق دینے کی سمت ایک اہم قدم تھا۔ نریندر مودی نے کہا کہ یہ ترمیم کسی سے کچھ چھیننے کے لیے نہیں بلکہ سب کو کچھ دینے کے لیے تھی، مگر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں اسے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی اور سماجوادی پارٹی کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان جماعتوں نے خواتین کے حقوق کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2029 کے انتخابات میں خواتین کو ان کا حق دینے کی کوشش کی جا رہی تھی، مگر اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی خواتین اس سب کو دیکھ رہی ہیں اور وقت آنے پر فیصلہ کریں گی۔

اپوزیشن پر خاندانی سیاست کا الزام

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خاندانی سیاست کے سبب خواتین کے بااختیار ہونے سے خوفزدہ ہیں۔ ان کے مطابق، یہ پارٹیاں نہیں چاہتیں کہ خاندان سے باہر کی خواتین قیادت میں آگے آئیں۔ خطاب کے اختتام پر نریندر مودی نے کہا کہ وہ خواتین کے اس حق کو دلوانے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ملک کی ماؤں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آئندہ بھی خواتین کی ترقی اور حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی۔ لوک سبھا میں آئینی ترمیمی بل مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا، جس کے بعد خواتین ریزرویشن اور حدبندی سے متعلق دیگر بل بھی آگے نہیں بڑھائے گئے۔ اپوزیشن نے واضح کیا کہ وہ خواتین ریزرویشن کے حق میں ہے، مگر حدبندی کے طریقہ کار کی مخالفت کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

9 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

9 hours ago