قومی

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

نئی دہلی: کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سابق میڈیا انچارج پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘ سے متعلق بیان کا جواب دیا ہے۔ جمعہ کو دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم رجیم چینج کرکے رہیں گے، اور یہ بات ہم فخر سے کہتے ہیں۔ ہم تبدیلی لاکر رہیں گے۔ اپوزیشن کا مقصد ہمیشہ انتخابات کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا مقصد بنگلہ دیش کی طرح ہندوستان میں بھی اقتدار کی تبدیلی لانا ہے۔ پون کھیڑا نے کہا کہ اچانک راج ناتھ سنگھ حکومت کو بچانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔ انہیں جمہوریت کی عادت ہی نہیں رہی۔ جب پوری اپوزیشن خود کہہ رہی ہے کہ اس حکومت کو ہٹانا ہے، تو اس میں سازش کہاں سے آگئی؟ جمہوریت میں انتخابات کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔

1977 میں بھی ملک میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی تھی

پون کھیڑا نے کہا، ’’ہم ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ مہم چلا رہے ہیں۔ پورا ملک کھل کر یہ بات کہہ رہا ہے۔ ہم خود بھی بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس حکومت کو شکست دینی ہے اور اس نظام کو بدلنا ہے۔ پھر راج ناتھ سنگھ آگے کیوں آئے؟ ہم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ ہم حکومت بدلیں گے۔ ہم اپنی یہ مہم جاری رکھیں گے اور تبدیلی لاکر رہیں گے۔ اپوزیشن کا مقصد ہمیشہ انتخابات کے ذریعے حکومت بدلنا ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ اب حکومت کو جمہوریت کی عادت نہیں رہی۔ تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ 1977 میں بھی ملک میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی تھی، جو مکمل طور پر جمہوری عمل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 2013 میں رجیم چینج کی بات کی تھی اور اس وقت بی جے پی ان کی حامی بنی ہوئی تھی۔ جب وہ 13-2012 میں تحریک چلا رہے تھے، تب بی جے پی کو یہ سب اچھا لگتا تھا۔

’حکومت صرف ماضی اور مستقبل کی بات کرتی ہے‘

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ حکومت کبھی ماضی کی بات کرتی ہے، وہ بھی ایک خیالی ماضی کی۔ کہا جاتا ہے کہ کانگریس نے یہ غلطی کی، وہ غلطی کی اور فلاں نے یہ غلطی کی۔ اس کے بعد مستقبل کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں اور 2047 کا ذکر کیا جاتا ہے۔ پون کھیڑا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تو 2047 سے بھی آگے نکل گئے اور 2050 تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا، ’’صاحب، آپ آج ملک کو گڑھے میں دھکیل رہے ہیں اور ہمیں آنے والا کل دکھا رہے ہیں۔ پہلے ملک کو آج کے مسائل سے تو باہر نکالیے۔ پہلے اس گڑھے سے نکل لیں، پھر مستقبل کی بات کیجیے۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے رجیم چینج پر کیا کہا تھا؟

دراصل، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا نے ایک بیان میں رجیم چینج کا ذکر کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کی جنریشن زی (Gen-Z) تحریک کو جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے بنگلہ دیشی نوجوانوں سے تحریک ملی ہے۔ اس بیان کے بعد بی جے پی نے کانگریس اور اپوزیشن کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اسی معاملے پر اپوزیشن پر حملہ کیا۔ راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے کچھ لیڈر بنگلہ دیش کی طرح ہندوستان میں بھی اقتدار کی تبدیلی کی سازش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی ایس آئی آر (SIR) کے لیے نہیں ہے، بلکہ وہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد نوجوانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنا اور افراتفری کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

14 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

42 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago