قومی

Anurag Thakur: کانگریس کا ہاتھ ‘Newsclick’ کے ساتھ، ‘Newsclick’ کے اوپر چین کا ہاتھ، ملک سے معافی مانگے راہل گاندھی-انوراگ ٹھاکر

Anurag Thakur: مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ، میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ کانگریس کا ہاتھ ‘نیوز کلک’ کے ساتھ، ‘نیوز کلک’ کے اوپر چین کا ہاتھ ہے۔ راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے اور بتانا چاہئے کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے چین سے پیسہ کیسے لیا اور کہاں استعمال کیا؟ انہیں معافی مانگنی چاہیے کہ چین نیوز کلک کو فنڈز دیتا ہے تو انہوں نے اس کی حمایت کیوں کی۔ انہیں ملک کو بتانا چاہئے کہ فنڈنگ ​​کرنے والے کون لوگ ہیں اور کون سی مجبوری تھی کہ کانگریس ‘نیوز کلک’ کے ساتھ کھڑی رہی…

راگھو چڈھا کے بیان پر کیا جوابی حملہ

انوراگ ٹھاکر نے راگھو چڈھا کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ، بعض سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے۔ شاید وہ بھول گئے کہ یہ پارلیمنٹ کے اندر کام نہیں کرتا۔ ایوان ہنگامہ آرائی سے نہیں قواعد کے مطابق چلتا ہے۔ وہ جتنا چاہیں ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Service Bill: راجیہ سبھا میں بل پاس ہونے پر راگھو چڈھا نے کہا، بل کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑیں گے قانونی جنگ

راگھو چڈھا نے کیا کہا تھا؟

راگھو چڈھا نے کہا کہ، 100 سے زائد ووٹ دہلی سروس بل کے خلاف پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بھلے ہی اس بل کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے ہو لیکن ہم کورٹ میں اس کے خلاف پر زور لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 مرتبہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ کے زیر غورآیاجس میں 2018 میں سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس کے علاوہ 2023 میں بھی آئینی بنچ نے اروند کیجریوال کے حق میں فیصلہ دیا، اور اب جو یہ تیسرے راؤنڈ کی آئینی بنچ بنی ہے، میرا یقین ہے کہ یہ بھی اروند کیجریوال کے اور جمہوریت کے حق میں فیصلہ دے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

1 hour ago

Kiren Rijiju Targets Rahul Gandhi: ’اب ڈرامہ بند کیجیے…‘، کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، پی ایم مودی سے سیکھنے کا مشورہ

راہل گاندھی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے رجیجو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم…

2 hours ago

Adani Swirl Transit Hotel: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر اڈانی گروپ نے شروع کیا Swirl ٹرانزٹ ہوٹل، اب ایئرپورٹ کے اندر ہی آرام اور کام کی سہولت

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) نے…

2 hours ago