-بھارت ایکسپریس
Congress Foundation Day: کانگریس پارٹی جمعرات (28 دسمبر) کواپنا 139واں یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) منا رہی ہے۔ کانگریس یوم تاسیس کو خاص بنانے کے لئے مہاراشٹرکے ناگپورمیں ’ہم ہیں تیار‘ ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔ ناگپورمیں ہی اس ریلی کے انعقاد سے متعلق جب کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے سے سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ ہم اپنے نظریہ کا ناگپورسے پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ناگپورمیں راشٹریہ سیوک سیوم سنگھ (آرایس ایس) کا ہیڈ کوارٹربھی ہے۔
کانگریس کی نظرآئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر ہے۔ ناگپورمیں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پربڑی ریلی کے ذریعہ انتخابی مہم کا آغازکیا جا رہا ہے۔ ریلی کو’ہم ہیں تیار‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے ذریعہ لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ کانگریس ہمیشہ سے ہی کہتی آئی ہے کہ وہ اپنے نظریہ پر چلنے والی پارٹی ہے اوروہ بی جے پی اورآرایس ایس کے نظریہ کے ساتھ چل رہی لڑائی کو لڑتی رہے گی۔
اپنے نظریہ پر قائم رہتے ہوئے آگے بڑھے گی پارٹی: کھڑگے
ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے نظریہ سے کبھی جھکنے والی نہیں ہے۔ اپنے نظریہ سے ہی پارٹی آگے بڑھے گی۔ اس کے لئے ہم ناگپورسے پیغام دینا چاہتے ہیں۔ جب ان سے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن اوراس ریلی کے درمیان کنکشن سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ ہرچیزمیں الیکشن نہیں ہوتا ہے، یہ تو جشن ہے۔ حالانکہ اس کے ذریعہ ہم اپنے لوگوں کو پیغام دیں گے کہ 2024 کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تبدیلی کا پیغام دے گی کانگریس: نانا پٹولے
وہیں، مہاراشٹرکانگریس صدرنانا پٹولے نے پارٹی کی مہا ریلی کو ملک کے لوگوں کے لئے تاریخی لمحہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگپورسے بی جے پی کو ہرانے کے لئے کانگریس تبدیلی کا پیغام دینے والی ہے۔ ناگپور سے کانگریس رکن اسمبلی نیتی راؤت نے کہا کہ کانگریس آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے یہاں سے بگل بجانے والی ہے۔ ناگپورمیں صرف آرایس ایس کا ہیڈکوارٹر ہی نہیں ہے، بلکہ یہاں پرہی تاریخی مقام ’دکشا بھومی‘ ہے، جہاں ڈاکٹربی آرامبیڈکرنے بودھ مذہب اپنایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…