نئی دہلی: رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خزانچی اجے ماکن اور دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کیا قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے منگل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی۔ وفد نے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اودے بھانو چب اور دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر ایک میمورنڈم پیش کیا، جو اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کے سلسلے میں عمل میں آئی تھی۔
لیفٹیننٹ گورنر کا سخت موقف
لوک نواس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد سے واضح طور پر کہا کہ یوتھ کانگریس رضاکاروں کا اقدام بادی النظر میں ’’ملک کی توہین‘‘ کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سمٹ کسی فرد یا سیاسی جماعت کی میزبانی میں نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی میں منعقد ہوئی تھی اور ایسے بین الاقوامی پروگرام کے دوران احتجاج قومی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق یہ احتجاج ’’غلط منصوبہ بندی‘‘ اور ’’بدنیتی‘‘ پر مبنی تھا۔
پٹیالہ ہاؤس عدالت کا فیصلہ
قبل ازیں، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کو اودے بھانو چب کو اے آئی سمٹ احتجاج معاملے میں دہلی پولیس کی چار روزہ حراست میں بھیج دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے ماسٹر مائنڈ اودے بھانو چب تھے اور دیگر چار ملزمان بھی پولیس حراست میں ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ قومی سلامتی، خودمختاری اور ملک کی سالمیت سے متعلق ہے۔ اس سے قبل پولیس نے سات دن کی حراست کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چار دن کی حراست منظور کی۔ یوتھ کانگریس کارکنوں نے منگل کو اپنے صدر کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں پارٹی دفتر کے باہر بھاری پولیس نفری کے درمیان احتجاج کیا۔ راجستھان کے جے پور میں ریاستی صدر اور سانگڑیا کے رکن اسمبلی ابھمنیو پونیا کی قیادت میں کارکنوں نے کانگریس دفتر سے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر تک پیدل مارچ کیا۔ کولکاتا میں بھی یوتھ کانگریس کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
بھارت منڈپم میں احتجاج کا پس منظر
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یوتھ کانگریس کے ارکان نے قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ انڈیا سمٹ کے مقام پر احتجاج کیا تھا۔ کارکنوں نے ’’کمپرومائزڈ پی ایم‘‘ کے نعرے درج کیے ہوئے شرٹس پہن کر احتجاج کیا اور بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ اس واقعے کے بعد سات یوتھ کانگریس رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…