قومی

Congress Can Build Babri Masjid: رام مندر کی جگہ بابری مسجد پھر سے بنا سکتی ہے کانگریس ،اس لئے بی جے پی کو چاہیے 400 سیٹیں:ہمنتا بسواسرما

آسام کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈر ہمانتا بسوا سرما نے انتخابی ریلی میں بی جے پی کی 400 سیٹوں کے پیچھے کا راز بتایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 400 سیٹیں جیتنا چاہتے ہیں تاکہ  کانگریس رام مندر کی جگہ بابری مسجد کی تعمیر نہ کرسکے۔ اس کے ساتھ ہیمانتا نے کئی دوسرے مندروں کا بھی ذکر کیا۔ملکانگیری، اڈیشہ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے رام مندر اور بی جے پی کے 400 سیٹوں پر جیت کے بارے میں بات کی۔ ہمانتا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے کیونکہ کانگریس رام مندر کی جگہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بابری مسجد کو کسی بھی صورت میں دوبارہ تعمیر نہ ہونے دیا جائے۔

ہمنتا نے میٹنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ پہلے کانگریس ہم سے پوچھتی تھی کہ رام مندر کب بنے گا۔ کانگریس والے ہم سے رام مندر کی تعمیر کی تاریخ پوچھتے تھے۔ فی الحال کانگریس جانتی ہے کہ بی جے پی والے رام مندر پر رکنے والے نہیں ہیں۔ ہمارا ایک طویل ایجنڈا ہے، یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہمیں ملک کے ہر مندر کو آزاد کرانا ہے۔ اس وجہ سے ایک بار پھر نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانا ہے اور بی جے پی کو 400 سیٹیں جیتنی ہیں۔

بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 400 کو پار کرنے کا نعرہ دیا ہے۔ جس کے بارے میں ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ آخر یہ نعرہ بی جے پی نے اسی وجہ سے دیا ہے۔ ہمنتا نے بابری مسجد اور رام مندر کے بارے میں بھی  بات کی۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی بی جے پی کے کئی لیڈر کانگریس پر الزام لگا چکے ہیں کہ کانگریس رام مندر کی جگہ بابری مسجد کو دوبارہ بنانا چاہتی ہے۔ تاہم، ہمانتا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کا طویل ایجنڈا ہے۔ اب ملک میں موجود بہت سے مندروں کو آزاد کرانا ہے۔ یعنی ان کا اشارہ کاشی اور متھرا میں واقع گیانواپی کی طرف تھا، جو کرشن کی جائے پیدائش بتائی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

7 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

33 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

48 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago