قومی

Congress Attacks Modi Government: ٹرین کے ٹکٹ پر ’آپریشن سندور‘ اور وزیراعظم مودی کی تصویرلگانا شرمناک، کانگریس نے کیا بڑا حملہ

کانگریس نے مودی حکومت پربڑا حملہ بولا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر ’آپریشن سندور‘ اورنریندرمودی کی تصویرلگائی جا رہی ہے۔ ’آپریشن سندور‘ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانبازفوجیوں کی بہادری اورشجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پربھی سیاست کرنے سے بازنہیں آرہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویرشائع کراچکے ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندوردہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پلٹ وارتھا، لیکن نریندرمودی کے لئے ایسے حساس حادثات بھی محض اپنی تشہیرکرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔ انڈین ریلوے کی ٹکٹوں پراب نریندرمودی کی تصویرپائی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں۔ کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندرمودی کے لئے ہرچیزایک فوٹو-آپ ہے… شرمناک۔

قومی مفاد کے مسائل پرشرمناک سیاست کررہی ہے بی جے پی

ایک دیگرپوسٹ میں کانگریس لیڈرپون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی ملک کے موضوعات پراوچھی سیاست کررہی ہے۔ اس کے بعد بھی سوچتی ہے کہ اپوزیشن خاموش رہے گا اورملک کی سلامتی سے متعلق سوال نہیں پوچھے گا۔ ہم سوال پوچھتے رہیں گے اورنہیں پوچھیں گے توملک میں دہشت گردانہ حادثات ہوتے رہیں گے۔ تاریخ میں درج ہے کہ جب مرارجی دیسائی وزیراعظم تھے، تب انہوں نے جنرل ضیاء الحق کو فون کرکے کہا کہ ہمیں را والوں نے بتایا ہے کہ کاہوٹا میں نیوکلیئرپروجیکٹ سے متعلق پاکستان کی کیا تیاری چل رہی ہے؟

آج بھی ملک مرارجی کے پاپ کی قیمت ادا کررہا ہے: کانگریس

اسی پوسٹ میں پون کھیڑا نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام تفصیلات پاکستان کوبتا دیں۔ اس حادثات کے کچھ دن بعد ہی ہم نے را کے کئی لوگوں کوگنوا دیا اوران کی دہائیوں کی محنت برباد ہوگئی۔ آپ کو بتادیں کہ یہ جانکاری پاکستان کودینے والے مرارجی کو نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ مرارجی دیسائی کے اس پاپ (گناہ) کی قیمت آج بھی ملک ادا کررہا ہے۔

ہمیں سندورسے سمجھوتہ منظورنہیں ہے، ہم سوال پوچھیں گے: پون کھیڑا

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اسی طرح وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے جوکیا وہ پاپ (گناہ) کے زمرے میں آتا ہے۔ ہمارے فوجیوں نے پاکستان کوگھٹنوں پرلادیا تھا، لیکن اچانک سے ڈونالڈ ٹرمپ آئے اورانہوں نے سیز فائر کرا دیا۔ ہمیں سندور سے معاہدہ منظور نہیں ہے۔ ملک سے غداری منظوری نہیں ہے۔ چاہے وہ کوئی بھی، کسی بھی عہدے پرہو، ہم سوال پوچھیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

5 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

6 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

6 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

6 hours ago