قومی

کاکروچ جنتا پارٹی کی پریس کانفرنس پر بڑا انکشاف، آرجے ڈی ایم پی منوج جھا نے لکھا تھا سفارشی خط

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی نے 3 جون کودہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی۔ اس پروگرام کے لئے اجازت دلانے کے لئے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا کے ذریعہ کانسٹی ٹیوشن کلب کے ڈائریکٹرکولکھا گیا خط سرخیوں میں ہے۔ خط میں صحافی سوربھ داس کو پریس کانفرنس کے لئے مقام دستیاب کرانے کی گزارش کی گئی تھی۔ حالانکہ خط میں کہیں بھی کاکروچ جنتا پارٹی کا ذکرنہیں ہے۔

ابھی تک خاموش ہیں منوج جھا

اس خط سے متعلق اب تک منوج جھا کی طرف سے کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سوربھ داس کوحال ہی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا چیف ترجمان بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے 6 جون کو دہلی کے جنترمنترپرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کو سونم وانگچک سمیت کئی اہم شخصیات کی حمایت ملنے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں، پارٹی سربراہ ابھیجیت دیپکے کے امریکہ سے دہلی پہنچنے پرایئرپورٹ پران کے استقبال کی بھی تیاری بتائی جا رہی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کی شروعات سوشل میڈیا پراس وقت سرخیوں میں آئی تھی، جب سپریم کورٹ کے چیئف جسٹس سوریہ کانت کے ایک تبصرہ کے بعد اس سے متعلق سرگرمیوں نے آن لائن پلیٹ فارم پرتیزی سے لوگوں کی توجہ مبذول کی۔

منوج جھا نے خط میں کیا لکھا؟

راجیہ سبھا رکن اورآرجے ڈی لیڈرپروفیسرمنوج جھا نے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کے ڈائریکٹرکوخط لکھ کرصحافی سوربھ داس کے لئے پریس کانفرنس منعقد کرنے کے لئے مقام دستیاب کرانے کی سفارش کی تھی۔ خط میں انہوں نے گزارش کی تھی کہ سوربھ داس کوشام 5 بجے (3 جون) کانسٹی ٹیوشن کلب میں پریس کانفرنس کرنے کے لئے جگہ الاٹ کی جائے۔ پروفیسر منوج جھا نے اپنے خط میں اسے ایک رسمی سفارش قراردیتے ہوئے کلب انتظامیہ سے ضروری انتظامات کرنے پرزوردیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

47 minutes ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

1 hour ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

2 hours ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

3 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

12 hours ago