قومی

نیوشمع لیبارٹریز کے زیراہتمام میرٹھ میں سی ایم ای کا پروگرام، یونانی طب کے فروغ اور جدید طبی رہنمائی کے لئے ایک کامیاب علمی اقدام

نیو شمع لیبارٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، دہلی کے زیرِاہتمام ہوٹل میورڈیلکس، قیصرگنج، دہلی روڈ، میرٹھ میں “یونانی میڈیسن: قدرتی شفا کی طاقت” کے عنوان سے ایک باوقار Continuing Medical Education (CME) پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس علمی و تحقیقی نشست میں میرٹھ اورگرد ونواح سے تعلق رکھنے والے ممتاز اطباء، یونانی معالجین اورطبی ماہرین نے بھرپورشرکت کی۔ پروگرام کا بنیادی مقصد یونانی طب کی سائنسی بنیادوں کو اجاگرکرنا، جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ علاج پرروشنی ڈالنا، اورمعیاری یونانی ادویات کے مؤثرومحفوظ استعمال کے حوالے سے معالجین کوجدید معلومات فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کے دوران بزنس ڈیولیمنٹ مینیجرڈاکٹرعبداللہ خان نے نہایت جامع، سائنسی اورمعلوماتی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں Cholonil، Slimin، Depane، Dekabz، Immunator، Abresham، Fibnil، Menset، Pilocure، Proswin، Livo SF اور Sadreen SF سمیت نیوشمع لیبارٹریزکی مختلف معیاری یونانی ادویات کے اجزاء، طبی افادیت، استعمال کے اصول، کلینیکل فوائد اورمریضوں میں ان کے مؤثرنتائج پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

پروگرام کی قیادت انورالحق (جنرل منیجر، سیلز) نے کی، جنہوں نے معززشرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے یونانی طب کے فروغ، معیاری ادویات کی فراہمی اورمسلسل طبی تعلیم (سی ایم ای ) کی اہمیت پرزوردیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیوشمع لیبارٹریزمستقبل میں بھی ملک بھرکے معالجین کے لیے ایسے علمی اورتربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

شرکاء نے پروگرام کوانتہائی مفید، معلومات افزا اورپیشہ ورانہ معیارکا حامل قرار دیتے ہوئے نیوشمع لیبارٹریزکی اس قابلِ قدرکاوش کوسراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ اس نوعیت کے سی ایم ای پروگرام معالجین کے علمی معیار میں مزید اضافہ کریں گے اورمریضوں کوبہتراورمؤثرعلاج کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔ پروگرام کے اختتام پرتمام معززشرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اوراس عزم کا اظہارکیا گیا کہ نیوشمع لیبارٹریز(پرائیویٹ) لمیٹڈ یونانی طب کے فروغ، طبی تحقیق، مسلسل طبی تعلیم اورمعیاری صحت کی خدمات کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

16 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

41 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

1 hour ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago