قومی

CM Yogi Meet Pallavi Patel: کیشو پرساد موریہ کو شکست دینے والے ایم ایل اے سے یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات،سیاسی ہلچل ہوگئی تیز

اتر پردیش کی سیاست سے آج ایک  بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سریتھو ایم ایل اے اور اپنا دل (کے) کی صدر پلوی پٹیل نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ سی ایم یوگی اور پلوی پٹیل کے درمیان ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ایم ایل اے پلوی پٹیل اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان ملاقات نے یوپی میں سیاسی ہلچل تیز کردی ہے، کیونکہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوپی بی جے پی میں نام نہاد لڑائی چل رہی ہے۔ کل 24 جولائی (بدھ) کی شام پلوی پٹیل نے اپنے شوہر کے ساتھ وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کی تھی۔ دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 20-25 منٹ تک جاری رہی۔ اگرچہ اسے ایک رسمی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے لیکن موجودہ ماحول میں اس ملاقات کے معنی تلاش کیے جا رہے ہیں۔چونکہ  پلوی پٹیل نے 2022 میں اپنا پہلا اسمبلی الیکشن کیشو پرساد موریہ کو شکست دے کر جیتا تھا۔

پلوی پٹیل اور اویسی نے ایک ساتھ لوک سبھا الیکشن لڑا تھا

پلوی پٹیل نے لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے ہی ایس پی صدر اکھلیش یادو سے اپنا اتحاد توڑ دیا تھا۔ انہوں نے ایس پی سربراہ پر کئی الزامات لگائے تھے، اس انتخاب میں پلوی پٹیل نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑا تھا لیکن وہ کوئی سیٹ نہیں جیت پائی تھیں،وہیں دوسری طرف اسدالدین اویسی کی پارٹی بھی یوپی میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

تنظیم حکومت سے بڑی ہے – کیشو پرساد موریہ

اب یوپی میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان پلوی پٹیل اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان ملاقات نے یوپی میں سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ یوپی میں سی ایم یوگی اور ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی طرف سے کوئی براہ راست  بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ کیشو پرساد موریہ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ تنظیم حکومت سے بڑی ہے اور ان کے اس بیان سے یوپی کی سیاست میں تیزی آگئی تھی۔پھر اس کے بعد وہ دہلی آئے تھے جہاں امت شاہ اور جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Digvijaya Singh Yatra: دگ وجے سنگھ ایودھیا تک پیدل کیوں نکل پڑے؟ یاترا کے بہانے سیاسی پیغام یا سناتن پر مکالمہ؟

سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ ان دنوں اپنی پیدل یاترا کو لے کر سرخیوں…

25 minutes ago

Yogi Adityanath AI video: سماج وادی پارٹی نے تمام حدیں پار کر دیں! اکھلیش یادو کے دفتر سے سی ایم یوگی کا اے آئی ویڈیو وائرل، یوپی کی سیاست گرم

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دفتر میں وزیر اعلیٰ…

49 minutes ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند نے ریس کورس مسجد کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی بحالی کا کیا مطالبہ

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ بات انتہائی…

1 hour ago

Ashutosh Ranka and Saurabh Das: سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے عرضی واپس لی

دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی…

2 hours ago

Polish PM Donald Tusk Arrives In India: پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک آج بھارت پہنچیں گے، جانیں دورے کا مکمل شیڈول

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ہوگی ملاقات، تجارت، دفاع،…

3 hours ago