اترپردیش میں صبح میں بجنے والے لاؤڈ اسپیکرسے متعلق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سخت ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت لاؤڈ اسپیکر سے متعلق ضوابط کے پیش نظروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وہیں وزیراعلیٰ یوگی کے حکم اور سپریم کورٹ کی ہدایت پریوپی پولیس کے افسران نے عمل کیا۔ لکھنؤ میں آج جمعرات (5 دسمبر) کوپولیس افسران نے صبح صبح کئی علاقوں کا دورہ کیا۔
دارالحکومت دہلی کے سینئرپولیس افسران جائزہ لینے نکلے۔ انہوں نے حضرت گنج، مہانگر، لکھنؤکے مغربی علاقوں میں پولیس کے ساتھ جائزہ لیا۔ سی پی امریندرکمارسینگراورسبھی ڈی سی پی جائزہ لینے نکلے۔ سبھی مذہبی مقامات پرلاؤڈ اسپیکرکوچیک کیا گیا اورہائی اسپیڈ بائیکنگ کے خلاف مہم چلاکرکارروائی کی۔ وہیں مارننگ واک (صبح کی سیر) پرنکلے لوگوں سے بھی بات چیت کی۔
یوپی سی ایم اوکی طرف سے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا گیا-“مذہبی مقامات یا میوزک پروگراموں میں مقررہ حد سے زیادہ والیوم میں اورمقررہ وقت کے بعد لاؤڈ سپیکر/ڈی جے کا استعمال نہ کریں۔ بوڑھے لوگوں، مریضوں اوراسکول کالج کے بچوں کے لئے ٹینیٹس ایک بڑا مسئلہ ہے۔ قبل ازیں اس سلسلے میں مؤثرکارروائی کی گئی تھی۔ ایک بارپھراس کا جائزہ لیں، جہاں حالات ٹھیک نہیں ہوں اوروہاں لاؤڈ اسپیکر اتارے جائیں۔”
اس سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی نے میٹنگ کرتے ہوئے واضح طورپرکہا کہ عوامی مقامات پرتجاوزات کے معاملے پرسب کوسمجھنا چاہئے کہ سڑکیں سب کے لئے ہیں۔ تعمیراتی سامان کوجمع کرنے، نجی گاڑیوں کی پارکنگ، دکانوں کی تعمیروغیرہ کے لئے عوامی جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتشارپھیلانے والوں کی نشاندہی کی جائے اوران کے پوسٹرلگائے جائیں اورکسی بھی شرپسند کونہ بخشا جائے۔ وزیراعلیٰ یوگی کے ساتھ اس میٹنگ میں تمام ڈویژنل کمشنرز، پولیس زون کے اے ڈی جی، ضلع مجسٹریٹ، پولیس رینج آئی جی، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
منو بھاکر نے پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخ رقم کی، وہ آزادی کے بعد پہلی…
یو ایف ایس آئی مختلف نظاموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے معلومات کے تبادلے کے…
کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس بھی موقع پر…
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو…
اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…
پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…