قومی

’جانچ ہونے تک بے وجہ بیان بازی سے گریز کریں… ‘ چندہ چوری پرجاری ایس آئی ٹی جانچ پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان

ایودھیا میں رام مندرکے لئے عطیات اورپیشکشوں کے مبینہ غبن کے سلسلے میں جاری خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی  ٹی) کی تحقیقات کے درمیان، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے تاکید کی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اس معاملے پرغیرضروری بیانات نہ دیں۔ تحقیقات سے سب کچھ واضح ہوجائے گا۔ ایودھیا پہنچنے سے پہلے انہوں نے خبردارکیا کہ مجرم چاہے کوئی بھی ہو، کسی کوبخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا، “15 دن انتظارکرو، فکرنہ کرو۔

عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ (19 جون) کوکہا کہ اگرکسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ایس آئی ٹی کوفراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت سامنے آ جائے گی۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے سب کچھ صاف ہوجائے گا۔ انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ ایودھیا کوبدنام کرنے والوں سے گمراہ نہ ہوں۔ “کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ایودھیا ترقی کرے۔” انہوں نے کہا، ”میں سب سے یہی گزارش کروں گا کہ کوئی بھی ایسے نازیبا تبصرہ اورغلط باتیں نہ کریں، جو رام بھکتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔ اگرکسی کے پاس کوئی ڈاکیومنٹری پروف (دستاویزی ثبوت) ہے، تو وہ ایس آئی ٹی کو فراہم کرا دیں۔ ایس آئی ٹی جانچ کرکے دے گی۔“

یہ لوگ بابرکی پوجا کرنے والے ہیں: سی ایم یوگی

سماجوادی پارٹی اور کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ”ایودھیا میں رام مندر نہ بنے، اس کے لئے ایڑی چوٹی کی زورلگائی گئی۔ ایک دورتھا، جب جے شری رام کے نام پرلاٹھیاں چلتی تھیں۔ یہاں تک کانگریس بھگوان رام کے وجود پرسوال کھڑا کرتی تھی۔“ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے 500 سالوں تک جدوجہد کیا ہے۔ آپ لوگ 15 دن کا انتظار کرلو، فکرمت کرو۔ مافیاوں کی قبرپر جو فاتحہ پڑھتے تھے، وہ نصیحت نہ دیں۔ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایودھیا کو بلندی حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر چندہ تنازعہ کے درمیان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ایودھیا دورہ، چمپت رائے کو پروگرام سے دور رہنے کی ہدایت، سیاسی حلقوں میں ہو رہی ہیں قیاس آرائیاں

اکھلیش یادو کا نام لئے بغیرہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ”جن لوگوں نے اب تک ایودھیا دھام کا درشن نہیں کیا۔ آپ نے اپنے اراکین اسمبلی کو بھی درشن نہیں کرنے دیا۔ منوج پانڈے نے کہا کہ ایودھیا میں سبھی اراکین اسمبلی کو درشن کرنے جانا چاہئے۔ وہ بابر کی پوجا کرنے والے لوگ ہیں۔ اپوزیشن نے صاف منع کردیا اور منوج پانڈے کو پارٹی سے نکال دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

54 minutes ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

1 hour ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago