CM Shivraj offered worship to Lord Chandramouleshwara,participated in the Sawari: اجین میں بھگوان مہاکالیشور کی تیسری سواری آج دھوم دھام سے نکلی ۔ سواری نکلنے کے قبل وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بمع اہلیہ شریمتی سادھنا سنگھ کے ساتھ بھگوان چندرمولیشور کی پوجا-ارچنا کرکے سواری کو آگے بڑھایا۔ سواری جلسہ منڈپ سے ہو کر مہاکال چوراہہ، گدری چوراہہ، رامانج کوٹ ہوتے ہوئے رام گھاٹ پہنچی۔
وزیراعلیٰ چوہان بمع اہلیہ سواری راستہ میں پیدل رام گھاٹ تک پہنچے۔ راستہ میں دیگر عقیدت مندوںکے ساتھ وزیراعلیٰ بھی شیوکی عقیدت میں مگن نظر آئے۔ انہوں نے بھوجن منڈلیوں کے ساتھ جھانجھ بجایا اور جے مہاکال کے نعرہ لگائے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے راستہ میں بڑی تعداد میں بابا مہاکال کی پالکی کے درن کیلئے کھڑے عقیدت مندوںاور راستہ کے مکانوں میں رہنے والے شہریوں کا ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کیا۔ تقریباً5بجے بابامہاکال کی پالکی رام گھاٹ پہنچی جہاں بھگوان چندرمولیشور کاماں شپرا کے جل سے ابھیشیک اور پوجا-ارچنا کی گئی۔ پوجا -ارچنا میں بھی وزیراعلیٰ مسٹر چوہان اور شریمتی سادھنا سنگھ نے حصہ لیا۔
سبھا منڈپ ، سواری راستہ اور رام گھاٹ پر وزیراعلیٰ چوہان کے ساتھ وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادو ، ممبرپارلیمنٹ انل فیروجیا ،ایم ایل اے پارس جین ، بہادر سنگھ چوہان، مہیش پرمار ، مرلی موروال ، میئر مکیش ٹٹوال ، یوڈی اے چیئرمین شیام بنسل دیگر عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عقیدت مند موجودتھے۔
شیومئے ہوئے شیوراج
بھگوان مہاکالیشور کی سواری میں وزیراعلیٰ چوہان بھکتی کے سرابور میں نظر آئے ، مانو خود شیومئے ہوگئے ہیں۔ وہ سواری راستہ میں بھگوان مہاکال کی جے – جے کار کرتے ہوئے بمع اہلیہ شریمتی سادھنا سنگھ کے ساتھ نگے پیر چلے۔ وزیراعلیٰ نے بھجن منڈلیوں کے ساتھ جھانجھ -منجیرے بجائے اور کیرتن کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…