قومی

PM Modi Sikkim Visit: سی ایم پریم سنگھ تمانگ نے ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کو سکم کا عزم قرار دیا

وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’پوری سکم کی عوام کی طرف سے میں وزیر اعظم مودی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بہت مصروف شیڈول کے باوجود وہ یہاں آئے۔ ہمارے فنکاروں نے جو تیاری کی تھی وہ بہت عمدہ تھی۔ میں ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے تصور کو دیکھ کر جذباتی ہو گیا۔ ہم مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر تیزی سے ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ ہماری ترجیح قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی ترقی پر ہے۔ ‘وِکست بھارت’ کے عزم میں سکم کا کیا کردار ہونا چاہیے، اس پر ہمارا مکمل فوکس ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی سے متعلق  وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر نے کیا کہا؟

وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر بکاش بسنیٹ نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی کے دورے سے سب بہت پرجوش ہیں۔ ان کی تقریر ہمیشہ کی طرح بہت متاثر کن اور اچھی تھی۔ وہ سکم کے لوگوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘‘بی جے پی سکم کے عہدیدار للت پوکھرل شرما نے کہا، ’’سکم نہ صرف پرامن ہے بلکہ پہلے سے ہی ‘شریشٹھ بھارت’ کی علامت رہا ہے۔ 1950 سے اب تک کا سفر ترقی اور خوشحالی کی مثال ہے۔ وزیر اعظم نے جو وضاحت پیش کی وہ سکم کی روح کی عکاسی کرتی ہے، جو ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کی خوبصورت مثال ہے۔ ہم اسے دل و دماغ میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

مقامی فنکار نے کیا خوشی کا اظہار

ایک مقامی فنکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم وزیر اعظم کے دورے کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ انہوں نے ہماری ثقافتی پیشکش کی جو تعریف کی، وہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔‘‘وزیر اعظم کے دورے کے دوران سکم کے 50 سال مکمل ہونے (گولڈن جوبلی) کی اختتامی تقریب میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا اور کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ ریاستی حکومت مرکز کے ساتھ مل کر تیز رفتار ترقی اور نوجوانوں کے روزگار پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

5 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

6 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

6 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

7 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago