قومی

Cloud Burst in Kishtwar: جموں کے کشتواڑ علاقے میں بادل پھٹا، زبردست نقصان کا خدشہ

جموں کے کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے کا حادثہ سامنے آیا ہے۔ اس سے متعلق مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے بتایا کہ ابھی ابھی جموں وکشمیر کے اپوزیشن لیڈراورمقامی رکن اسمبلی سنیل کمارشرما سے ایک ضروری پیغام ملنے کے بعد کشتواڑکے ڈپٹی کمشنر پنکج کمارشرما سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے کے خطرناک سانحہ سے زبردست نقصان ہوسکتا ہے۔ انتظامیہ فوری حرکت میں آگیا ہے اوربچاؤ ٹیم جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اورضروری بچاؤ کام اورطبی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

جتیندر سنگھ نے بتایا کہ میرا دفترمستقل طورپراپڈیٹ حاصل کررہا ہے اورہرممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔ وہیں سنیل شرما نے کہا ہے کہ کشتواڑمیں زبردست نقصان ہوسکتا ہے۔ ہم لوگ وہیں پرجا رہے ہیں۔ کشتواڑکے ڈپٹی کمشنرپنکج شرما نے کہا کہ کشتواڑکے چشوتی علاقے میں اچانک سیلاب آگیا ہے، جو مچیل ماتا یاترا کا نقطہ آغاز ہے۔ ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔”

محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ

دوسری جانب، سری نگرکے موسمیاتی مرکزنے کہا ہے کہ اگلے 4-6 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں کئی مقامات پرگرج چمک/تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اوربوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ کپواڑہ، بارہمولہ، باندی پورہ، سری نگر، گندربل کے کچھ مقامات، بڈگام، پونچھ، راجوری، ریاسی، ادھم پور، ڈوڈا، کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں، قاضی کنڈ، بنیہال-رامبن پرکچھ وقت کے لئے بارش ہوسکتی ہے۔

بادل پھٹنے کے حادثہ سے خوفزدہ ہوں: ایل جی

اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفترنے کہا، “میں کشتواڑمیں بادل پھٹنے کے واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت اورمیں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہوں۔ میں نے سول، پولیس، فوج، این ڈی آرایف اورایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریسکیواورریلیف آپریشن میں مزید تیزی لائیں اورمتاثرہ لوگوں کوہرممکن مدد فراہم کریں۔”

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

1 hour ago