Weather Update: ملک بھر میں مانسون کی بارش نے کئی ریاستوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔ کئی مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر بھر گیا جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں بدھ 16 اگست کو موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ پیشین گوئی کے مطابق دہلی میں اس پورے ہفتے بارش نہیں ہوگی اور موسم خوشگوار رہے گا۔
اتر پردیش میں مانسون اب بھی سرگرم
اتر پردیش میں مانسون اب بھی سرگرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 2 سے 3 دنوں کے دوران چمک گرج کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جمعرات 17 اگست تک اتر پردیش میں بہت زیادہ تیزبارش ہوسکتی ہے۔
ہماچل پردیش اور اتراکھنڈمیں ریڈ الرٹ جاری
ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ دونوں ریاستوں میں قدرت کی جانب سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ ریاستوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ محکمہ موسمیات نے دونوں ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ملک میں سب سے زیادہ بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بدری ناتھ، کیدارناتھ اور گنگوتری مندروں کو جانے والی سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
راجستھان میں ہلکی بارش کےامکان
راجستھان کے کچھ علاقوں میں 16 اور 17 اگست کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں آئندہ 10 دنوں کے دوران مانسون خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ بہار، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے کچھ حصوں میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
راجستھان میں موسم
راجستھان میں موسم میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ بدھ کی صبح سے ہی کئی اضلاع میں ہلکی بارش شروع ہوئی اور کئی اضلاع میں بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اگست سے موسم ایک بار پھر بدلے گا اور اچھی بارش کا امکان ہے جب کہ آئی ایم ڈی نے 11 اضلاع کے لیے صبح 10 بجے تک یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…