نئی دہلی: مرکزی حکومت کے نمائندے جگت پرکاش نڈا اور اور جتیندر سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر غور کے لیے ہفتہ کی دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے پارٹی کے دو دیگر مطالبات پر اصولی طور پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان میں نیٹ پیپر لیک کے سبب خودکشی کرنے والے امیدواروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینا شامل ہے۔
’امید ہے دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹائے گی حکومت‘
میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رانکا نے کہا کہ حکومت نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے اور انہیں امید ہے کہ دھرمیندر پردھان کو جلد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ رانکا نے کہا ’’حکومت نے دھرمیندر پردھان کے استعفے کے ہمارے مطالبے پر کل دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت انہیں جلد عہدے سے ہٹا دے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے پارٹی کے دو دیگر مطالبات پر اصولی منظوری ظاہر کی ہے۔
دو مطالبات پر حکومت کی اصولی منظوری کا دعویٰ
سی جے پی ترجمان کے مطابق ان مطالبات میں نیٹ امیدواروں کی خودکشی سے ہلاک ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا اور طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر اور دیگر قانونی مقدمات واپس لینا شامل ہے۔ رانکا نے کہا ’’حکومت نے نیٹ امیدواروں کی خودکشی سے ہلاک ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر و قانونی مقدمات واپس لینے کے دونوں مطالبات پر اصولی منظوری ظاہر کی ہے۔‘‘ میٹنگ کے دوران متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم بات چیت کا مخصوص ایجنڈا ابھی باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ سی جے پی کی جانب سے کارکن سورو داس اور آشوتوش رانکا نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ پارٹی نے مبینہ طور پر حکومت کی جانب سے اپنے دو مشروط مطالبات قبول کیے جانے کے بعد بات چیت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان مطالبات میں پرامن مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنا اور حالیہ امتحانی بے ضابطگیوں سے متاثرہ طلبہ کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینا شامل تھا۔ سی جے پی اپنے بنیادی مطالبے، یعنی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر اب بھی قائم ہے۔ اس سے قبل سماجی کارکن سونم وانگچک نے نیٹ امتحان کے معاملے اور ملک کے مسابقتی امتحانی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے مرکزی حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ وانگچک نے مرکزی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں میدانتا اسپتال میں اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…