قومی

Turkiye Boycott: سی آئی ٹی کے چیئرمین نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط، دہلی کے ’’مصطفیٰ کمال اتاترک مارگ‘‘ کا نام تبدیل کرنے کا کیا مطالبہ

چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) کے چیئرمین برجیش گوئل نے پیر کو وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں سی ٹی آئی نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب واقع مصطفیٰ کمال اتاترک سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مطالبہ ملک میں ترکی کی مخالفت کے رجحان کے درمیان سامنے آیا ہے۔

برجیش گوئل نے کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب مصطفی کمال اتاترک کے نام سے ایک سڑک ہے۔ کمال اتاترک، ترکیہ کے بانی، عوامی رہنما اور ترکی کے پہلے صدر تھے۔ ہمارے ملک کی سڑک پر ان کے نام کا سائن بورڈ گزشتہ 30 سالوں سے لگا ہوا ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں، ایسی جگہ پر ایسے سائن بورڈ کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘‘

سڑک کا نام بدل کر رکھا جائے ’’براہموس مارگ‘‘

گوئل نے زور دے کر کہا کہ حالیہ پاک بھارت تنازعہ میں ترکیہ نے کھل کر دہشت گرد ملک پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ’’ایسے میں ہمیں لگتا ہے کہ یہ بورڈ یہاں سے ہٹا دیا جائے۔‘‘ انھوں نے مطالبہ کیا کہ لیوٹینز زون میں ترک صدر کے نام سے منسوب سڑک نہیں ہونی چاہیے۔ گوئل نے مزید کہا کہ ’’سی ٹی آئی نے اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کا نام بدل کر ’براہموس مارگ‘ رکھا جائے۔ کیوں کہ براہموس ہماری فوجی طاقت کی علامت ہے۔‘‘

گوئل نے یہ بھی کہا کہ یہ علاقہ این ڈی ایم سی کے تحت آتا ہے، اس لیے اس سلسلے میں این ڈی ایم سی کے چیئرمین سے بھی میٹنگ کا وقت مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری وشنو بھارگوا اور گرمیت اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکیہ بھی ہمارا دشمن ہے اور ترک حکومت کو ہمارا واضح پیغام جانا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Raj Thackeray on Delimitation Bill: حد بندی بل پر شمال اور جنوب کے درمیان ٹکراؤ طے، راج ٹھاکرے نے مرکزی حکومت پر سازش لگایا الزام

راج ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ریاستوں کو مرکزی حکومت پر منحصر رکھنے اور پورے…

15 minutes ago

Lucknow Crime: شادی سے انکار پر رشتہ دار نے نوجوان لڑکی پر پھینکا تیزاب، ماں پر چاقو سے پے در پے کیا وار

ڈی سی پی سینٹرل ارپت وجے ورگیہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں شادی کے…

15 minutes ago

Adani Group and Banaras Hindu University: وارانسی پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نمرتا اڈانی نے دکھائیں بی ایچ یو کے طلبہ کی تیار کردہ آرٹ ورک

اڈانی گروپ اور اڈانی فاؤنڈیشن طلبہ کے لیے اسکولی تعلیم، وظائف اور ہنر مندی کی…

1 hour ago

Mann Ki Baat: قوت ارادی مضبوط ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں، نشے کے خلاف نوجوانوں کو وزیر اعظم مودی کا پیغام

ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری…

2 hours ago