قومی

Pink City Half Marathon: پنک سٹی ہاف میراتھن جیسی پہل وزیر اعظم مودی کے ’فٹ انڈیا‘ کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے: سی ایم بھجن لال شرما

جے پور: جے پور اپنی 300ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اتوار کو پنک سٹی ہاف میراتھن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اینی باڈی کین رن (اے بی سی آر) کے زیر اہتمام منعقدہ اس میراتھن میں تین زمروں میں دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان میں 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر کی ’کول رن‘ اور 5 کلومیٹر کی ’ڈریم رن‘ شامل تھی۔

اس دوڑ کا بنیادی مقصد ’رن فار زیرو ہنگر‘ تھا، جو ویدانتا گروپ کے سماجی اثرات سے متعلق شعبے انیل اگروال فاؤنڈیشن (اے اے ایف) کی ایک خصوصی مہم ہے۔ اس مہم کے تحت ویدانتا نے وعدہ کیا کہ دوڑنے والے ہر کلومیٹر کے بدلے کسی ضرورت مند بچے یا جانور کے لیے کھانا فراہم کیا جائے گا۔ جے پور ایڈیشن میں شرکا نے اجتماعی طور پر 20 لاکھ کھانے فراہم کرنے کا عہد کیا۔

’فٹ انڈیا‘ کے وژن کو مل رہی ہے تقویت: بھجن لال

دوڑ کو روانہ کرنے سے پہلے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا کہ ویدانتا پنک سٹی ہاف میراتھن جیسی پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے ’فٹ انڈیا‘ کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس سے لوگوں کو جسمانی سرگرمیوں کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب مل رہی ہے۔

پی وی سندھو اور فوجی کمانڈر نے بھی دکھائی ہری جھنڈی

دوسری دوڑ کو پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، دو مرتبہ اولمپک تمغہ جیتنے والی کھلاڑی اور تقریب کی سفیر پی وی سندھو اور ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پدم سنگھ شیخاوت نے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ویدانتا لمیٹڈ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون مشرا اور ہندوستان زنک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امرندو پرکاش بھی موجود تھے۔

’ہر کلومیٹر سب کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے‘: سندھو

پی وی سندھو نے کہا، ’’ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ اسٹارٹ لائن تک پہنچنے کے لیے کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔ آج جو شخص پہلی بار 5 کلومیٹر دوڑ رہا ہے، ممکن ہے اس نے بھی اس لمحے کے لیے اتنی ہی محنت کی ہو، جتنی کسی ہاف میراتھن میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے والے نے کی ہوگی۔ مجھے ’رن فار زیرو ہنگر‘ کے بارے میں جو بات سب سے زیادہ پسند ہے، وہ یہ ہے کہ ایک کلومیٹر سب کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔ آپ کی رفتار چاہے جو بھی ہو، آپ کسی ضرورت مند تک کھانا پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔‘‘

لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی طاقت رکھتے ہیں کھیل

ویدانتا کی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریا اگروال ہیبّار نے کہا، ’’کھیل میں لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی ایک منفرد طاقت ہوتی ہے۔ جے پور اپنی 300ویں سالگرہ منا رہا ہے، ایسے میں یہ دوڑ ہر شخص کو جشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ دوڑ کا دن میرے لیے اس لیے خاص ہے کہ پہلی بار ایک کلومیٹر دوڑنے والا شخص بھی کھانا فراہم کرنے میں اپنا تعاون دے سکتا ہے۔ یہی ’رن فار زیرو ہنگر‘ کا وعدہ ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mann Ki Baat: قوت ارادی مضبوط ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں، نشے کے خلاف نوجوانوں کو وزیر اعظم مودی کا پیغام

ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری…

40 minutes ago

Sonam Wangchuk: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں… پیس بانڈ پر سونم وانگچک نے اٹھائے سوال

27 نومبر کو لوگوں کو بھوک ہڑتال کے لیے بلانے کے معاملے پر وانگچک نے…

1 hour ago

Mann Ki Baat: سنچار ساتھی کی مدد سے ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ سے زیادہ گمشدہ موبائل فون برآمد،وزیر اعظم مودی نے من کی بات میں دی جانکاری

وزیر اعظم نے بتایا کہ سنچار ساتھی سے بینکوں، ادائیگی کی ایپس، ٹیلی کام کمپنیوں…

2 hours ago