قومی

I was in shock after the attack: ’حملے کے بعد میں صدمے میں تھی‘ — وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا پہلا ردعمل، جَن سنوائی کے دوران ہوئے واقعہ کو بزدلانہ حملہ قرار دیا

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے جَن سنوائی کے دوران اپنے اوپر ہوئے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آج صبح جَن سنوائی کے دوران میرے اوپر ہوا حملہ صرف مجھ پر نہیں بلکہ دہلی کی خدمت اور عوام کی بھلائی کے ہمارے عزم پر کی گئی ایک بزدلانہ کوشش ہے۔‘‘ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’فطری طور پر اس حملے کے بعد میں صدمے میں تھی، لیکن اب بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہ کرم مجھ سے ملاقات کرنے کے لیے پریشان نہ ہوں، میں جلد ہی آپ کے درمیان کام کرتی نظر آؤں گی۔‘‘

عزم میں کوئی کمی نہیں

ریکھا گپتا نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ’’ایسے حملے میرے حوصلے اور عوام کی خدمت کے عزم کو کبھی توڑ نہیں سکتے۔ اب میں پہلے سے کہیں زیادہ توانائی کے ساتھ آپ کے درمیان رہوں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جَن سنوائی اور عوامی مسائل کا حل پہلے کی طرح سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ آپ کا اعتماد اور تعاون ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے اور آپ سب کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔‘‘

وزیراعلیٰ پر حملہ کب ہوا؟

یہ واقعہ 20 اگست کی صبح تقریباً 8:15 بجے پیش آیا، جب وزیراعلیٰ اپنے جَن سنوائی پروگرام میں عوام کی شکایتیں سن رہی تھیں۔ لوگوں کی باری چل رہی تھی کہ اسی دوران راجیش بھائی کھیمجی اپنی فائلیں لے کر قریب آیا۔ بظاہر وہ ایک عام شکایت کنندہ نظر آیا، مگر اچانک اس نے وزیراعلیٰ پر حملہ کر دیا۔ موقع پر موجود اسٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کر لیا۔

مقدمہ درج اور مجرمانہ پس منظر

ملزم کے خلاف سول لائنس پولیس اسٹیشن میں بی این ایس کی دفعات 132 (سرکاری ملازم پر حملہ)، 221 (سرکاری کام میں رکاوٹ) اور 109 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجیش بھائی کھیمجی کے خلاف پہلے سے پانچ مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں سے تین شراب کی اسمگلنگ اور دو مارپیٹ سے متعلق ہیں۔ کچھ معاملات میں وہ بری بھی ہو چکا ہے۔ دہلی پولیس اس کے مجرمانہ پس منظر کی مکمل چھان بین کر رہی ہے اور یہ بھی جانچ رہی ہے کہ کہیں اس حملے کے پیچھے کسی تنظیم یا سیاسی گروہ کا ہاتھ تو نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

15 seconds ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

47 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

1 hour ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

3 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

4 hours ago