قومی

Chief Electoral Officer of Karnataka writes a letter to Rahul Gandhi: ووٹ چوری کے الزام پر راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن کا جواب،کہا-اگر معلومات غلط ہوئیں تو قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو خط لکھ کر نااہل ووٹروں کو شامل کرنے اور اہل ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کے الزامات پر حلف نامہ طلب کیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے راہل گاندھی اور کانگریس کے وفد کو جمعہ کو دوپہر ایک سے تین بجے تک ملاقات کا وقت بھی دیا ہے۔

راہل گاندھی کے دعوے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

دراصل کرناٹک الیکشن کمیشن نے جمعرات کو راہل گاندھی کے ووٹر لسٹ میں دھاندلی کے الزامات کا جواب دیا۔ کرناٹک کے الیکشن کمشنر نے راہل گاندھی سے نااہل ووٹروں کو شامل کرنے اور اہل ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کے الزامات پر حلف نامہ طلب کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے وفد نے 8 اگست 2025 کو سی ای او سے ملاقات اور میمورنڈم پیش کرنے کے لیے وقت مانگا تھا، جس کے لیے دوپہر ایک سے تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ ووٹر لسٹ عوام کی نمائندگی ایکٹ 1950، ووٹر رجسٹریشن رولز 1960 اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق شفاف طریقے سے تیار کی گئی ہے۔ خط کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ نومبر 2024 میں کانگریس کے ساتھ شیئر کی گئی اور جنوری 2025 میں حتمی ووٹر لسٹ کا اشتراک کیا گیا، اس کے بعد کانگریس کی جانب سے کوئی اپیل یا شکایت درج نہیں کی گئی۔

راہل گاندھی کو حلف نامہ داخل کرنا چاہئے

سی ای او نے راہل گاندھی سے درخواست کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں شامل یا ہٹائے گئے افراد کے نام، پارٹ نمبر اور سیریل نمبر کے ساتھ حلف نامہ جمع کرائیں تاکہ ضروری کارروائی شروع کی جا سکے۔ حلف نامے میں یہ بھی بتانا ہو گا کہ دی گئی معلومات درست ہیں، غلط معلومات دینے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ انتخابی نتائج کو ہائی کورٹ میں انتخابی پٹیشن کے ذریعے ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مسلسل الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن آف انڈیا نے راہل گاندھی کے بیان کو گمراہ کن، حقائق سے خالی اور دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago