قومی

Chhattisgarh Encounter: سیکورٹی اہلکاروں سے تصادم میں دو خواتین سمیت 3 نکسلی ہلاک

Chhattisgarh Encounter: چھتیس گڑھ سے انکاؤنٹر کی ایک بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے جوانوں اورنکسلیوں کے درمیان ہفتہ کے روز تصادم ہوگیا۔ اس انکاؤنٹر میں تین نکسلی مارے گئے ہیں۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

یہ تصادم بیجا پورضلع کے باسا گڑا تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ بیلم گٹا کی پہاڑیوں میں پہلے سے چھپے نکسلیوں نے اچانک سے حملہ بول دیا۔ اس پرسیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس گولی باری میں دو خواتین نکسلی اور ایک مرد نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، نکسلیوں کے پاس سے ہتھیار، گولی-بارود اوردیگرنکسل سے متعلق اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

10 mins ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago