قومی

Amit Shah Pays Tribute To Chhatrapati Shivaji Maharaj: چھترپتی شیواجی مہاراج کے عزم اور سوراج سے قوم کو تحریک ملتی ہے: امت شاہ

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے عزم، شجاعت اور سوراج کی فکر سے آج بھی قوم کو رہنمائی اور تحریک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے کم عمری میں ہی ہندوی سوراج کے قیام کا عہد کیا اور پوری زندگی مذہب، ثقافت اور قوم کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شیواجی مہاراج نے ملک کے کونے کونے میں سوردھرم، سوراج اور سوربھاشا کے لیے جینے اور مرنے کا جذبہ پیدا کیا۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے کو متحد کر کے ایک ایسی طاقتور فوج تشکیل دی جس کا مقصد صرف قوم اور ثقافت کا دفاع تھا۔ ان جیسی مضبوط قوت ارادی، بے مثال جرات اور غیر معمولی حکمتِ عملی تاریخ میں کم ہی نظر آتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ شیواجی مہاراج کی جینتی پر انہیں پرنام پیش کرتے ہیں۔

شیواجی مہاراج کی جدوجہد نے ملک میں خود اعتمادی پیدا کی

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ایک خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیواجی مہاراج کا نام ہی عزم، بہادری، قربانی اور ایثار کی علامت ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے ذرے ذرے میں سوراج اور سوردھرم کے لیے لازوال جذبہ بیدار کیا۔ اس دور میں جب مہاراشٹر چاروں طرف مغل شاہی، ادھین شاہی اور نظام شاہی سے گھرا ہوا تھا، شیواجی مہاراج کی قیادت میں وہی خطہ ہندوی سوراج میں تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی پیدائش ایسے وقت میں ہوئی جب پورا ملک مایوسی اور غلامی کے اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔ اس ماحول میں سوراج کا تصور کرنا بھی مشکل تھا، لیکن محض بارہ برس کی عمر میں انہوں نے سندھ سے کنیا کماری تک دوبارہ زعفرانی  پرچم لہرانے کا عہد کیا۔ امت شاہ کے مطابق انہوں نے دنیا کے کئی عظیم رہنماؤں کی سوانح عمریاں پڑھی ہیں، مگر ایسی مضبوط قوت ارادی اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر ناقابل شکست فوج کھڑی کرنے کی مثال شیواجی مہاراج کے سوا کہیں نہیں ملتی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے دو سو برس سے جاری مغل اقتدار کو چیلنج کیا اور ملک میں خود اعتمادی کی نئی لہر پیدا کی۔ جب ان کی فوج ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچی تو عوام کو یہ احساس ہوا کہ ان کا مذہب، زبان اور ثقافت محفوظ ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ آزادی کے پچھتر برس بعد آج بھارت دنیا کے سامنے سربلند کھڑا ہے اور یہ عزم کیا جا رہا ہے کہ آزادی کے سو سال مکمل ہونے پر ملک عالمی سطح پر سرفہرست ہوگا۔ ان کے مطابق اس سوچ کی بنیاد شیواجی مہاراج نے ہی رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کا آخری پیغام یہی تھا کہ سوراج، سوردھرم اور سوربھاشا کی جدوجہد کبھی نہیں رکنی چاہیے، اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو ان کے کردار اور نظریات سے روشناس کرائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago