قومی

Patna Protest: پٹنہ میں TRE-4 امیدواروں نے کیا زبردست احتجاج، حالات خراب ہونے پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج

پٹنہ: بہارپبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے اساتذہ کی بھرتی کے امتحان TRE-4 کے لئے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ناراض امیدواروں کا غصہ جمعہ کو پٹنہ کی سڑکوں پر پھوٹ پڑا۔ ٹیچرامیدواروں کی بڑی تعداد نے پٹنہ کالج سے احتجاجی مارچ نکالا۔ ساتھ ہی حکومت اوربی پی ایس سی کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کے دوران امیدواروں اورپولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اورافراتفری مچ گئی۔

مظاہرین امیدواروزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے۔ احتجاج کرنے والے امیدواروزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے۔ پولیس نے انہیں روکنے کے لئے بیریکیڈنگ کی تھی،لیکن طلبہ نے اندرجانے کی کوشش کی۔ صورتحال بگڑنے پرپولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ٹی آرای-4 بھرتی کا عمل شروع ہونے کا انتظارکررہے ہیں، لیکن ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں مسلسل تاخیرکے نتیجے میں ہزاروں امیدواراپنی عمرکی حد سے محروم ہوجائیں گے، جس سے ان میں بڑے پیمانے پرناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

وزیرتعلیم نے دیا بڑا پیغام

ٹی آرای-4 اساتذہ کی بھرتی مہم کے سلسلے میں طلباء کے احتجاج کے بارے میں، بہارکے وزیرتعلیم متھلیش تیواری نے کہا، “براہ کرم ہمارا پیغام طلباء تک پہنچائیں۔ ہم محکمہ کے تمام افسران کے ساتھ بیٹھیں گے، صورت حال کا جائزہ لیں گے اوران کے مسائل پرسنجیدگی سے غورکریں گے۔ آپ کے ذریعہ، میں ان تک یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہربات میں احتجاج کا سہارا نہ لیں، ہم سب مل کرتنازعات کوحل کرنے کے لئے ہرمسئلے کوآگے بڑھائیں گے۔ ہم سب کے ساتھ بیٹھ کربات کریں گے۔ حکومت ان کی ہے، ہرمسئلے کا حل ہوگا۔ ہم کل پرٹالنے والے لوگ نہیں ہیں۔

46,882 آسامیوں پرہونی ہے اساتذہ کی بھرتی

 اطلاعات کے مطابق، اس سال ٹی آرای-4 کے تحت 46,882 اساتذہ کوبھرتی کیا جانا ہے۔ لاکھوں امیدوارپچھلے دوسالوں سے اس آسامی کے انتظارمیں ہیں۔ امیدواروں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی پی ایس سی کیلنڈرکے مطابق، ٹی آرای-4 کا امتحان 24 اگست 2024 کو ہونا تھا اوراس کے نتائج 24 ستمبر2024 تک جاری کیے جانے تھے، لیکن ابھی تک بھرتی کا اشتہارجاری نہیں کیا گیا ہے۔ بی پی ایس سی نے فروری کے دوسرے ہفتے میں ایک نوٹس جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست موصول ہوئی ہے اورٹی آرای-4 اشتہارجلد ہی جاری کیا جائے گا، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

33 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

38 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago