قومی

Prambanan Temple in Indonesia: وزیراعظم مودی  نے انڈونیشیا کے پرمبانن مندر میں کی پوجا

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز انڈونیشیا کے مشہور پرمبانن مندر میں پوجا پاٹ کی اور بھارت و انڈونیشیا کے درمیان صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مندر کا ماحول اس وقت مزید مذہبی رنگ میں ڈھل گیا ،جب عقیدت مند بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ عبادت میں شریک ہوئے اور “اوم نمہ شیوائے” کا جاپ کیا۔وزیراعظم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس مذہبی  لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “انڈونیشیا کے پرمبانن مندر میں اوم نمہ شیوائے!”

اس سے قبل انہوں نے انڈونیشیا کے سب سے بڑے ہندو مندر پرمبانن کی فضائی تصاویر بھی شیئر کیں اور اس تاریخی مقام کو “شاندار پرمبانن مندر” قرار دیا۔وزیراعظم مودی اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے یوگیاکارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرمبانن مندر کے تحفظ اور بحالی کے مشترکہ منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ دونوں لیڈروں کی موجودگی میں اس منصوبے کے لیے “لیٹر آف انٹینٹ” کا تبادلہ کیا گیا، جس کا مقصد اس تاریخی ورثے کی حفاظت اور دونوں ممالک کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔مندر کی جانب روانگی کے دوران بڑی تعداد میں مقامی شہری بھارت اور انڈونیشیا کے قومی پرچم تھامے سڑکوں پر موجود تھے اور دونوں رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔

دسویں صدی میں تعمیر ہونے والا پرمبانن انڈونیشیا کا سب سے بڑا ہندو مندر ہے، جو بنیادی طور پر بھگوان شیو کے نام سے منسوب ہے۔ اس وسیع و عریض مذہبی کمپلیکس میں شیو، وشنو اور برہما کے بلند و بالا مندر موجود ہیں، جب کہ ان کی دیواروں پر رامائن اور دیگر ہندو رزمیہ داستانوں کی نفیس سنگ تراشی بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے قدیم ثقافتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے تعلقات صرف سمندری سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ رامائن، مہابھارت، بوروبودور، پرمبانن اور مشترکہ تہذیبی ورثے کے ذریعے صدیوں سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago