قومی

Chandrayaan-3 Moon Mission Landing: چندریان-3 نے رقم کی تاریخ، چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا دنیا کا واحد ملک بنا ہندوستان

Chandrayaan-3 Moon Mission Landing: چندریان-3 اپنے 40 دنوں کے سفر کے بعد آج چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کرلیا ہے۔ ان 40 دنوں میں لینڈر ماڈیول نے 21 بار زمین اور 120 بار چاند کا چکر لگایا ہے۔ لینڈرنے چاند کے جنوبی قطب پرسافٹ لینڈنگ کی ہے۔ اس کے بعد ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جو قطب جنوبی تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ بھارت روس، امریکہ اور چین کے بعد چاند پررووراتارنے والا چوتھا ملک ہے۔

ہندوستان کے چاند پرقدم رکھتے ہی پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔ سائنس داں اسرو کے کمانڈ سنٹرپربھی پہنچے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ سے ورچوئلی طورپرجڑکر چندریان -3 کی لینڈنگ دیکھی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان اب چاند پرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زمین پرعزم کیا اورچاند پراسے شرمندہ تعبیرکیا۔ چندریان-3 کی جنوبی قطب پرلینڈنگ سے ملک کے وقارمیں زبردست اضافہ ہوگا۔ عالمی خلائی بازارمیں ہندوستان کا حصہ بڑھے گا۔ گگنیان انسانی خلائی مشن کے لئے حوصلہ افزائی بڑھے گی۔ آدتیہ (سوریہ مشن) کے لئے بھی اعتماد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پڑھیں چاند مشن کی خاص پانچ باتیں

 شام 6 بجکر4 منٹ چندریان-3 کے لینڈر وکرم نے چاند کے جنوبی قطب پرلینڈ کیا۔ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔

روس کا چاند مشن لونا-25 بھی جنوبی قطب پر لینڈ کرنے والا تھا، لیکن اتوار کو آربٹ بدلنے کے دوران تکنیکی خامی کا شکارہوگیا۔ اس کے بعد وہ چاند کی سطح سے ٹکراکرتباہ ہوگیا تھا۔ سال 2019 میں چندریان-2 مشن بھی جنوبی قطب پرمحفوظ طریقے سے لینڈ نہیں ہوسکا تھا۔ یہ علاقہ گہرے گڈھوں سے بھرا پڑا ہے۔

چندریان-3 سال 2019 کے چندریان-2 کا فالواپ مشن ہے۔ چار سال پرانی غلطیوں کو ٹھیک کرنے میں لگ گئے۔ خلائی ایجنسی اسرو نے یقین ظاہرکیا تھا کہ لینڈنگ بغیر کسی رکاوٹ کے ہوگی۔ کیونکہ سائنسدانوں نے چندریان-2 کی غلطیوں کو دور کرلیا ہے۔

لینڈنگ کی جگہ کا انتخاب کافی محتاط طریقے سے کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں پانی کے نشان ملے ہیں۔ سال 2009 میں چاند کی سطح پر پانی اسرو کے چندریان-1 کی جانچ کے بعد ناسا کے ایک آلات نے پتہ لگایا تھا۔

چندریان-3 آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا سے ستیش دھون اسپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ اسپیس کرافٹ کو ایل وی ایم-3 ہیوی لیفٹ راکٹ خلا میں لے گیا تھا۔ لینڈر وکمرم کا نام سائنسداں وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Coaching Centre Students Deaths: عدالت نے ایس یو وی ڈرائیور منوج کتھوریا کی عرضی پر سماعت مکمل کی

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے تین طالب علموں کی موت کے معاملے میں مبینہ…

14 mins ago

Kangana Ranaut MP Mandi: کنگنا رناوت کے انتخاب کی منسوخی کے معاملے میں ہائی کورٹ میں سماعت، وکیل نے تین ہفتے کا وقت مانگا

ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں مدعی لائک رام نیگی کی طرف سے ایڈوکیٹ سنجیو کمار…

46 mins ago

Haryana Election 2024: کیا کانگریس وینش پھوگاٹ کو اسمبلی ٹکٹ دے گی؟ بھوپیندر ہڈا نے کہا، ‘میں یہ چاہتا ہوں…’

ونیش پھوگٹ پر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ انہیں راجیہ…

1 hour ago