قومی

PM Modi unveils ₹4900 crore projects in Tamil Nadu: پی ایم مودی نے تمل ناڈو میں 4900 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح، کہا-مرکزی حکومت تمل ناڈو کی ترقی پر دے رہی ہے خصوصی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو توتی کورن میں ₹4,900 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ایئر انفراسٹرکچر کے شعبے میں انھوں نے ₹450 کروڑ کی لاگت سے تیار کردہ توتیکورن ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا، جو سالانہ 20 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا اور GRIHA-4 ماحولیاتی درجہ بندی کا حامل ہے۔

ان منصوبوں کا کیا افتتاح

وہیں سڑک کے شعبے میں دو اہم منصوبے قوم کے نام کیے گئے۔ پہلا NH-36 کے 50 کلومیٹر سیٹھیاتھوپے-چولاپورم سیکشن کی فور لیننگ، جس میں بائی پاسز، پل اور فلائی اوور شامل ہیں اور دوسرا ₹200 کروڑ کی لاگت سے تیار NH-138 توتیکورن پورٹ روڈ کی 6 لیننگ، جو بندرگاہی نقل و حمل کو آسان بنائے گا۔ اس کے علاوہ پورٹ سیکٹر میں وزیر اعظم نے ₹285 کروڑ کی لاگت سے بنے نارتھ کارگو برتھ-III کا افتتاح کیا، جو 6.96 ایم ایم ٹی پی اے کارگو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب کہ ریلوے کے شعبے میں مدورائی-بوڈینائکنور لائن کی برقی کاری، ناگرکوئل-کنییا کماری، ارال وائی موزھی-ناگرکوئل جنکشن اور ترو نیل ویلی-میلاپلایم سیکشنز کی ڈبلنگ شامل ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نے ₹550 کروڑ کے بین الریاستی بجلی ترسیل منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جو کُڈنکولم نیوکلیئر پلانٹ سے بجلی فراہم کرے گا۔

پی ایم مودی نے عوام سے کیا خطاب

اس دوران پی ایم مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) اور توانائی نہایت اہم ہیں اور گزشتہ 11 برسوں میں مرکزی حکومت نے تمل ناڈو کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہ کہ ’’انفراسٹرکچر اور توانائی ریاست کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان گیارہ برسوں میں ہماری توجہ اسی پر رہی ہے، جو تمل ناڈو کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ آج کے منصوبے توتیکورن اور تمل ناڈو کو کنیکٹیویٹی، صاف توانائی اور نئے مواقع کا مرکز بنائیں گے۔‘‘

اپنے خطاب میں انھوں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (Free Trade Agreement) پر دستخط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کا اعتماد بھارت پر بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ خوداعتمادی ہمیں ایک ترقی یافتہ بھارت اور ترقی یافتہ تمل ناڈو کی جانب لے جا رہی ہے۔ آج توتیکورن میں ترقی کا نیا باب لکھا جا رہا ہے۔‘‘

اس موقع پر وزیر اعظم نے تمل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ریاست کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اس دوران وزیر اعظم نے مہاکوی سبرمنیہ بھارتیار کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کا گہرا تعلق نہ صرف توتیکورن سے تھا بلکہ ان کی پارلیمانی نشست کاشی سے بھی تھا۔ انھوں نے کہا ’’کاشی-تمل سنگم جیسے اقدامات کے ذریعے ہم اپنی مشترکہ ثقافت کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

50 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

2 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

4 hours ago