Health Ministry Issue Advisory for Monkeypox: ہندوستان میں منکی پاکس کے ایک مشتبہ مریض کے ملنے کے بعد مرکزی وزارت صحت ایکشن میں آگیا ہے۔ وزارت نے پیر (9 ستمبر، 2024) کو اس بابت سبھی ریاستوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس کے تحت مشتبہ افراد کی جانچ کرنے، ان کے رابطے میں آئےلوگوں کا پتہ لگانے کو کہا گیا ہے۔
دراصل، اتوار(8 ستمبر) کو ہندوستان میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ مریض ملا تھا۔ مرکزی وزارت صحت نے اس سے متعلق بتایا تھا کہ بیرون ملک سے ہندوستان لوٹے ایک شخص میں ایم پاکس کی علامات ملی ہیں۔ فی الحال اسے اسپتال میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ اس کی حالت ٹھیک ہے، سیمپل لے کر جانچ کے لئے بھیجا ہے۔ پروٹوکول کے تحت شخص کے رابطے میں آئے ہوئے سبھی لوگوں کی ٹریسنگ کرائی جارہی ہے۔
کیا ہوتا ہے منکی پاکس؟
منکی پاکس ایک خطرناک بیماری ہے، جوعام طورپرکسی متاثرہ شخص یا جانورسے براہ راست رابطہ میں آنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری کو ایم پاکس نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ وائرس عام طورپرجانوروں اورانسانوں کو متاثرکرسکتا ہے۔ منکی پاکس کے آلات تین سے 17 دن کے بعد شروع ہوسکتے ہیں، جب منکی پاکس کی علامات دکھائی دیتے ہیں تواسے اِن کیوبیشن پیریڈ کہا جاتا ہے۔ توچلئے ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ منکی پاکس کی علامات کیا ہیں اورکیسے آپ اس سے بچاؤ کرسکتے ہیں۔
یہاں مل رہے ہیں سب سے زیادہ مریض
فی الحال ایم پاکس کا سب سے زیادہ اثرکانگومیں دیکھنے کومل رہا ہے۔ افریقہ میں یہ بیماری خوفناک شکل اختیار کررہی ہے۔ لوگوں کو انفیکشن سے بچانے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ کانگو میں سال 2023 میں اب تک 27 ہزارکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وہاں 1100 مریضوں کی اموات ہوچکی تھی۔ ایم پاکس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ بچے ہیں۔ حاملہ خواتین اورکمزور قوت مدافعت کے حامل افراد ایم پاکس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خاص طورپرجن لوگوں کوجنسی بیماریاں ہوتی ہیں، انہیں بھی یہ بیماری آسانی سے لگ جاتی ہے۔ کانگومیں ایم پاکس کی دوقسمیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…