مرکزی وزیر کرن رجیجو
نئی دہلی: مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کے روز حج جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران حج 2025 کو کامیاب ترین سفر حج میں سے ایک قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج سے حج 2026 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
آج سے حج 2026 کی تیاری ہوئی شروع
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے آج سے سرکاری طور پر حج 2026 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حج 2025 کو حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ منظم اور کامیاب ترین حج سفروں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی درخواستیں وقت پر بھریں، تاکہ انہیں مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘
اس بار 64 لوگوں کی موت ہوئی: رجیجو
انہوں نے مزید کہا، ’’گزشتہ سال اور اس سے پہلے حج کے دوران کئی واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس بار 64 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور پچھلے سال یہ تعداد 200 سے زیادہ تھی۔ اس بار جن 64 لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان کے وجوہات مختلف ہیں۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے یہ بھی کہا کہ 2026 کے حج کے لیے درخواست کا عمل ایک ہفتے کے بعد شروع ہو جائے گا۔ میں حج پر جانے والے تمام عازمین سے درخواست کروں گا کہ وہ وقت پر درخواست دیں۔
’’کانگریس نے مسلمانوں کو غریب بنایا‘‘
کرن رجیجو نے کانگریس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’کانگریس پارٹی اور کچھ دوسری پارٹیاں اقلیتوں کو ڈراتی ہیں اور انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، اقلیتوں کو جتنی سہولتیں ہندوستان میں ملتی ہیں، ویسی سہولتیں دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ملتیں، اس کے باوجود ہمارے ملک میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش اپوزیشن کی طرف سے مسلسل کی جا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی اور دیگر پارٹیوں نے پچھلے 75 سالوں میں اقلیتوں کو ووٹ بینک بنانے کا جو کام کیا ہے وہ اب بند ہونا چاہئے۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوتا ہے جبکہ کانگریس پارٹی فائدہ اٹھاتی ہے۔ کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو غریب بنانے کا کام کیا۔ اب وہ مسلمانوں پر سیاست کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…
25 اور 26 ستمبر کو ہونے والی دو روزہ چوٹی کانفرنس میں خواتین صنعت کاروں،…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس…
پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے پوچھ…
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…