نئی دہلی: اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن پراتراکھنڈ ہائی کورٹ اب 15 اکتوبر2025 کوباضابطہ طورپرسماعت کرے گی۔ قابل ذکرہے کہ 18 اگست کواس معاملہ پرجب سماعت ہوئی تھی توجمعیۃعلماء ہند ودیگرکی طرف سے داخل شدہ پٹیشن کے دفاع میں سینئرایڈوکیٹ راجورام چندرن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سالسٹرجنرل نے عدالت سے مانگی مہلت
انہوں نے عدالت کومطلع کیا تھا کہ اتراکھنڈ حکومت نے تو اپنا اعتراض داخل کردیا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے اپنا اعتراض داخل نہیں کیا ہے، جس پرچیف جسٹس اتراکھنڈ ہائی کورٹ جسٹس جی نریندراورجسٹس آلوک مہرا نے مقدمہ کی سماعت 23 ستمبر تک کے لئے ملتوی دی تھی، آج جب یہ معاملہ بینچ کے سامنے پیش ہوا توسالیسٹرجنرل تشارمہتا نے عدالت سے مزید مہلت دینے کی درخواست کی، جس پرعدالت نے فیصلہ صادرکیا کہ آئندہ 15 اکتوبرکوعدالت اس معاملہ پرباضابطہ سماعت کرے گی۔ ہائی کورٹ نے اس کے لئے ڈھائی بجے دن کا وقت بھی مقررکردیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ذریعہ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے پرسوال
اس سے قبل کے سماعت کے دوران جمعیۃعلماء ہند کی طرف سے سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دواہم باتیں رکھی تھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اوراسے نافذ کرنے کا اختیارنہیں ہے، یہاں تک کہ دفعہ 44 بھی کسی صوبائی حکومت کواس طرح کی قانون سازی کی اجازت نہیں دیتی ہے، دوسری اہم بات انہوں نے یہ کہی تھی کہ اس قانون سے شہریوں کے ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جوآئین کی دفعہ 14،19، 21 اور25 میں دیئے گئے ہیں۔
اتراکھنڈ حکومت نے نافذ کیا یکساں سول کوڈ
واضح رہے کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ کی منظوری کے تقریباً ایک سال بعد گزشتہ 27جنوری 2025 کووزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے، اس طرح اتراکھنڈ ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پرجمعیۃعلماء ہند نے اس فیصلہ کواتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، اپنے موقف کے دفاع کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے ملک کے سینئروکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں۔
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے…
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…