قومی

CBSE issues Guidelines on Three Language Policy: سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی پرکیا بڑا فیصلہ، تیسری زبان میں نہیں دینا ہوگا بورڈ امتحان

سی بی ایس ای کے تین زبانوں کی پالیسی سے متعلق طلبا اوران کے والدین کے دل میں کئی سوال تھے۔ انہیں اب سی بی آئی نے دورکر دیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ساتویں، آٹھویں، 9ویں اورموجودہ 10ویں کے طلبا کے لئے فی الحال کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ بورڈ نے نئی زبان پالیسی سے متعلق تفصیلات میں گائیڈ لائن بھی جاری کردیئے ہیں۔

سی بی ایس ای بورڈ کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق، موجودہ 10ویں کلاس کے طلبا پربھی زبان سے متعلق نئی پالیسی نافذ نہیں ہوگی۔ اس سے اس سال بورڈ امتحان دینے والے طلبا کو کسی طرح کی تبدیلی یا اضافی مضمون کی تشویش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سی بی ایس ای نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ساتویں، آٹھویں، 9ویں اورموجودہ 10ویں کے وہ طلبا، جنہوں نے پہلے سے دو غیرملکی زبانیں منتخب ہیں، وہ اپنے وہی مضمون جاری رکھ سکیں گے۔ حالانکہ انہیں اس کے ساتھ ایک ہندوستانی زبان (بھارتیہ بھاشا) بھی پڑھنی ہوگی۔

اس طرح کیا جائے گا نافذ

سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ نئی زبان پالیسی کو مرحلہ وارطریقے سے نافذ کیا جائے گا۔ اس سے طلبا کی پڑھائی پراچانک کوئی اثرنہ پڑے۔ اس کے لئے ضروری مطالعاتی مواد ان کی کلاس کی سطح کے مطابق ایک ٹائم فریم کے اندرفراہم کیا جائے گا۔ یہ ضوابط 27-2026 سیشن کے 10ویں کلاس پرنافذ ہوں گے۔ اس بیچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ طلبا پہلے کی طرح صرف دو زبانیں ہی پڑھیں گے۔ انہیں تیسری زبان کا مضمون لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق، 27-2026 سیشن کے 9 ویں کلاس کے طلبا کوتین زبانیں پڑھنی ہوں گی۔ تین میں سے کم ازکم دوزبانیں ہونا ضروری ہے۔ اگرکوئی طالب علم پہلے سے ہندی اورتمل جیسی دوزبانیں پڑھ رہا ہے تووہ تیسری زبان کے طورپرایک اورہندوستانی زبان یا انگریزی، فرنچ جیسی غیرملکی زبان کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اگرکوئی طالب علم تمل اورانگریزی پڑھ رہا ہے، تواسے تیسری زبان کے طورپرایک ہندوستانی زبان جوڑنی ہوگی۔ اگرکوئی طالب علم انگریزی اورفرنچ جیسی دوغیرملکی زبانیں پڑھ رہا ہے، تواسے ایک زبان کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ وہ اپنی دونوں غیرملکی زبنیں جاری رکھ سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک ہندوستانی زبان بھی پڑھنی ہوگی۔

طلبا کے لئے سب سے بڑی راحت

موجودہ وقت میں کلاس 9 کے طلبا کوتیسری زبان میں سی بی ایس ای بورڈ امتحان نہیں دینی ہوگی۔ اس مضمون کا نمبراوراندراج صرف اسکول کی سطح پرکیا جائے گا۔ سیشن 27-2026 میں ساتویں اورآٹھویں کلاس کے طلبا جب 9ویں درجہ اور10ویں کلاس میں پہنچیں گے، تب بھی تین زبانیں پڑھیں گے۔ اگرانہوں نے پہلے سے دوغیرملکی زبانوں کا انتخاب کیا ہے تو انہیں صرف ایک ہندوستانی زبان اورجوڑنی ہوگی۔ ان طلبا کو بھی تیسری زبان کی سی بی ایس ای بورڈ امتحان نہیں دینی ہوگی۔ اس کا اندراج صرف اسکول میں ہوگا۔ سیشن 27-2026 کے کلاس 6 اور اس کے بعد کے بیچ کے طلبا پر نئی پالیسی پوری طرح نافذ ہوگی۔ تین زبانوں میں سے دو ہندوستانی زبان لازمی ہوں گی۔ جب یہ طلبا 10ویں کلاس میں پہنچیں گے، تب تیسری زبان کے بورڈ امتحان بھی ہوں گے۔ این سی ای آرٹی 22 شیڈولڈ ہندوستانی زبانوں میں نئی کتابیں فراہم کرا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

4 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

55 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago