قومی

CBSE Class XII results: طالبات نے پھر سے لہرایا پرچم، سی بی ایس ای نے بارہویں جماعت کے نتائج جاری کیے، مجموعی کامیابی کی شرح 85.20 فیصد

نئی دہلی: ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ (سی بی ایس ای) نے سال 2026 کے بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال مجموعی کامیابی کی شرح 85.20 فیصد درج کی گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 3.9 فیصد کم ہے۔ امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 18 لاکھ 57 ہزار 517 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ نتائج میں ایک بار پھر طالبات نے طلبہ کے مقابلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

طالبات کی شاندار کارکردگی، ٹرانس جینڈر طلبہ کا سو فیصد رزلٹ

گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ اعداد و شمار کے مطابق طالبات کی کامیابی کی شرح 88.86 فیصد رہی، جبکہ طلبہ کا نتیجہ 82.13 فیصد درج کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ٹرانس جینڈر طلبہ نے 100 فیصد کامیابی حاصل کر کے نمایاں کارکردگی پیش کی۔ بورڈ کی جانب سے غیر ضروری مقابلہ آرائی سے بچنے کے لیے روایتی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی، تاہم 94 ہزار 28 طلبہ یعنی 5.32 فیصد امیدواروں نے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ جبکہ 17 ہزار 113 طلبہ یعنی 0.97 فیصد امیدواروں نے 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔

ترواننت پورم سب سے بہتر خطہ قرار

علاقائی کارکردگی میں ترواننت پورم سب سے آگے رہا، جہاں کامیابی کی شرح 95.62 فیصد رہی۔ اس کے بعد چنئی میں 93.84 فیصد اور بنگلورو میں 93.19 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے دہلی ویسٹ خطے میں 92.34 فیصد جبکہ دہلی ایسٹ میں 91.73 فیصد کامیابی درج کی گئی۔

 کیندریہ ودیالیہ اور نوودیہ اسکول سرفہرست

اداروں کی کارکردگی میں کیندریہ ودیالیہ نے 98.55 فیصد کامیابی کے ساتھ سبقت حاصل کی، جبکہ جواہر نوودیہ ودیالیہ 98.47 فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔ سی بی ایس ای نے اس سال جدید نظام کے تحت تقریباً 98 لاکھ 66 ہزار سے زائد جوابی کاپیوں کی مکمل آن اسکرین جانچ (OSM) کی، جس کا مقصد نمبروں کی گنتی اور اندراج میں روایتی غلطیوں کو ختم کرنا تھا۔ نتائج ڈیجی لاکر، امنگ ایپ اور سی بی ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ بورڈ کے مطابق ضمنی امتحانات 15 جولائی 2026 کو ہوں گے، جبکہ درخواستوں کا عمل 2 جون سے شروع کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago