قومی

CBSE on Class 10 Board Exams: سال 2026 سے دومرحلوں میں ہوگا امتحان، ایک میں شامل ہونا لازمی… سی بی ایس ای کا 10ویں کے امتحان سے متعلق بڑا فیصلہ

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 10ویں کے بورڈ امتحانات سال میں دو بار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے کا امتحان فروری اور دوسرا مرحلہ مئی میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے نتائج اپریل میں اور دوسرے مرحلے کے نتائج جون میں آئیں گے۔ انٹرنل اسسمنٹ صرف ایک بارکیا جائے گا۔ کلاس-10 کے طلبا کے لئے بورڈ امتحان کے پہلے مرحلے میں شامل ہونا لازمی ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ اختیاری ہوگا۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سال 2026 سے 10ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات سال میں دو بارمنعقد کرنے کے قوانین کو منظوری دے دی ہے۔ امتحانات کے کنٹرولر سنیم بھاردواج نے اس کی تصدیق کی ہے۔ سی بی ایس ای کے نئے قوانین کے مطابق دسویں جماعت کے طلباء کے لیے بورڈ کے پہلے امتحان میں شرکت لازمی ہو گی جبکہ دوسرے امتحان میں شرکت اختیاری ہو گی۔

اس نظام کے پیچھے سی بی ایس ای کا کیا مقصد ہے؟
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ انٹرنل اسیسمنٹ صرف ایک بارکیا جائے گا، چاہے طلباء امتحان کے ایک یا دونوں مراحل میں ہی کیوں نہ ہوں۔ اس نظام کے ذریعے سی بی ایس ای کا مقصد طلباء کوبہترمواقع فراہم کرنا ہے۔ تاکہ وہ اپنی تیاری کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اور ان کا ذہنی تناؤ بھی کم ہو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Canadian Foreign Minister Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت

تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے…

20 minutes ago

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

29 minutes ago

Gautam Adani: ’قابل اعتماد اعداد و شمار اور شفاف حکمرانی ہی بھارت کی اصل طاقت‘، گوتم اڈانی نے کی مائیکل بلومبرگ کے وژن کی تعریف

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…

36 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

48 minutes ago

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

1 hour ago