CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 10ویں-12ویں کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا، امتحانات 16 فروری سے شروع ہوں گے۔ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کلاس 10 اور کلاس 12 بورڈ کے امتحانات 16 فروری 2027 کو ہوں گے۔ آئیے معلوم کرتے ہیں کہ سی بی ایس ای 10ویں اور12ویں بورڈ کے امتحانات 2027 کے لئے کن مضامین کے امتحانات کس دن منعقد ہوں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ سی بی ایس ای کے پاس 10ویں اور12ویں کے بورڈ امتحانات 2027 کے بارے میں کیا اپ ڈیٹس ہیں۔
سی بی ایس ای 10ویں سیکنڈ ایگزام کی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں
سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ اس ڈیٹ شیٹ میں 10ویں ور 12ویں مین بورڈ ایگزام کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن اس کے بعد 10ویں سیکنڈ ایگزام کی ڈیٹ شیٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سی بی ایس ای بعد میں 10ویں بورڈ سیکنڈ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کرے گا۔ سال 2026 سے 10ویں کے دو بورڈ امتحان منعقد کئے جا رہے ہیں۔
CBSE has finalised the Date Sheets for the Board Examinations scheduled to commence on 16 February 2027 (Tuesday). In Class X, students will appear in 83 subjects and in Class XII, students will appear in 121 subjects. The Date Sheets are being released 101 days in advance of the commencement of examinations.
— ANI (@ANI) November 6, 2026
کب تک چلیں گے بورڈ امتحانات؟
سی بی ایس ای کلاس 10ویں بورڈ امتحان کے لئے 26.5 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کیا ہے، جبکہ 19.8 لاکھ سے زیادہ طلبا سی بی ایس ای کلاس 12ویں کے بورڈ امتحانات میں شامل ہوں گے۔ وہیں آپ کو بتانا ضروری ہے کہ کلاس 10ویں اور 12ویں کے امتحان 16 فروری، 2027 سے شروع ہوں گے، لیکن کلاس 10ویں کے امتحان 9 مارچ 2027 اور 12ویں کلاس کے امتحان 9 اپریل 2027 کو ختم ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…
سپریم کورٹ نے کانگریس کی کیرالہ یونٹ کے عہدیداروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری…
وزیر داخلہ نے ریاست کے یومِ تاسیس کی تقریب میں 63 منصوبوں کا افتتاح کیا…
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…
ادت راج نے کہا کہ جنگِ آزادی میں 61 ہزار مسلمانوں اور 8 ہزار سکھوں…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید…