دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق ایم ایل اے دُرگیش پاٹھک کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا ہے۔ افسروں کے مطابق یہ چھاپہ ماری فارین ڈسٹریبیوشن ریگولیٹری ایکٹ (ایف سی آر اے) سے جڑے ایک معاملے میں کی گئی ہے۔ لیکن سی بی آئی کی اس کارروائی سے سیاسی ماحول کافی گرم ہو گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دُرگیش پاٹھک کو گجرات انتخاب کی ذمہ داری ملنے کے فوراً بعد اس طرح کی کارروائی کی گئی ہے۔
سی بی آئی کا ایکشن سیاسی بدلے کی کارروائی قرار
سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بعد دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ، دہلی اسمبلی میں حزب مخالف کی رہنما آتشی اور عام آدمی پارٹی ترجمان جیسمن شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور اسے سیاسی بدلے کی کارروائی قرار دیا۔ ان سبھی نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے عآپ رہنماؤں کو ڈرانے اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
منیش سسودیا نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’2007 میں گجرات اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری ملتے ہی دُرگیش پاٹھک کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا ہے۔ یہ اتفاق نہیں ہے، بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ بی جے پی جانتی ہے کہ گجرات میں اب صرف عام آدمی پارٹی ہی اسے چیلنج دے سکتی ہے۔ اس حقیقت سے ڈر کر انہوں نے یہ کارروائی کی ہے۔‘‘
گجرات میں بی جے پی کی حالت پتلی
وہیں راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے بھی سی بی آئی کی کارروائی پر سوال کھڑے کیے اور کہا، ’’بی جے پی کا گندہ کھیل پھر شروع ہو گیا ہے۔ گجرات انتخاب کے انچارج درگیش پاٹھک کے گھر پر سی بی آئی کو بھیجنا ڈر اور بوکھلاہٹ کی طرف اشارہ ہے۔ مودی حکومت پہلے بھی عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کر چکی ہے لیکن ہر بار ناکام رہی۔ گجرات میں بی جے پی کی حالت پتلی ہے، اس لیے اب ڈر کے مارے اس کی طرح کی حرکتیں کر رہی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…
ایئر شو میں چنئی اور گوالیار سمیت ملک کے 12 ایئر بیس سے طیاروں نے…
’من کی بات‘ کی 139ویں قسط میں دریا کی بحالی کا ذکر، بارش کے پانی…
فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق، انیش فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار…
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش…