بین الاقوامی

Muhammad Yunus’ interim government has no roadmap: کیا یونس اپنا عہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے؟ بی این پی نے کہا انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی بغاوت کے بعد انتخابات ہونے ہیں۔ شیخ حسینہ کی اپوزیشن جماعت بی این پی یعنی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی  نے بھی بنگلہ دیش  میں انتخابات میں تاخیر پر چیف ایڈوائزر محمد یونس پر تنقید کی ہے۔ بی این پی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ اگر انتخابات نہ ہوئے تو حالات بد سے بدتر ہوں گے۔

انتخابی روڈ میپ نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق فخر الاسلام عالمگیر نے 16 اپریل کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بی این پی نے یونس کے انتخابی روڈ میپ نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم’ ان کے‘ (چیف ایڈوائزر) کے تبصروں سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں، ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر دسمبر تک انتخابات نہ ہوئے تو ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔’ بی این پی کے وفد نے مشیر اعلیٰ  یعنی چیف ایڈ وائزرسے تقریباً دو گھنٹے تک ملاقات کی اور اپنے مختلف مطالبات کے حوالے سے ایک مراسلہ بھی پیش کیا۔ چیف ایڈوائزر کو بھیجے گئے خط میں، بی این پی نے اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور عوامی لیگ کی حکومت کی طرف سے دائر کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لینے کے ساتھ ساتھ انتخابی اصلاحات کے جلد اعلان اور ایک واضح روڈ میپ کا مطالبہ کیا۔

انتخابات نہ ہوئے تو سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال مزید خراب ہوں گے

بتایا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران بی این پی رہنماؤں نے انتخابات کے وقت، ٹھوس روڈ میپ، جاری اصلاحاتی عمل، سیاسی مقدمات کی واپسی اور شیخ حسینہ کے ٹرائل جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مرزا فخرالسلام  نے صحافیوں کو بتایا کہ چیف ایڈوائزر نے انہیں بتایا کہ حکومت دسمبر اور جون 2026 کے درمیان کسی وقت انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم کوئی مخصوص تاریخ یا ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔ اس پر اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دسمبر تک انتخابات نہ ہوئے تو ملک کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی، اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی اور اتحادیوں سے بات چیت کے بعد دوبارہ آپ کے سامنے آئیں گے، پھر فیصلہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

27 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

1 hour ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

2 hours ago