ایک بار پھر ملک میں ‘ ون نیشن –ون الیکشن ‘ اور ذات پات کی مردم شماری کی بحث تیز ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ‘ایک ملک، ایک انتخاب’ این ڈی اے حکومت کے موجودہ دور میں ہی نافذ کیا جائے گا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے گی۔ اب اس پر بہار حکومت کے سابق وزیر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے جھا نے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کردیا ہے۔
راجیہ سبھا کے رکن سنجے جھا نے کہا کہ جے ڈی یو کے وفد نے رام ناتھ کووند کی کمیٹی کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے تھے۔ ‘ون نیشن، ون الیکشن’ ہونا چاہیے۔ ہم حمایت میں ہیں۔ سنجے جھا نے کہا کہ ہر چار ماہ بعد ملک الیکشن موڈ میں چلا جاتا ہے اور کام متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ون نیشن، ون الیکشن’ جتنی جلدی ہو جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ بہار حکومت نے ذات پات کی مردم شماری خود کرائی تھی۔ نتیش کمار نے یہ کام کرایا تھا۔ اگر پورے ملک میں ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے تو اچھا ہو گا۔
وہیں دوسری جانب این ڈی اے کے اتحادی ٹی ڈی پی بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹی ڈی پی بھی یہ چاہتی ہے کہ ملک بھر میں کاسٹ سینسس ہو، اور اس معاملے میں وہ جےڈی یو کے ساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اتحادیوں کا دباو کتنا کام آئے گا ،یہ وقت بتائے گا،لیکن یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی مسلسل ہر پلیٹ فارم سے ذات پر مبنی مردم شماری کا وعدہ کررہے ہیں اور اس کو ضروری بتارہے ہیں ، اب جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی کا دباو بھی بی جے پی کیلئے نئی مشکل کھڑی کرسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…