دہلی پولیس نے جمعہ کو ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر کے خلاف 2019 میں دارالحکومت میں بڑے بل بورڈز لگا کر سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے یہ بیان ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نیہا متل کو پیش کی گئی رپورٹ میں دیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو جج نے کیجریوال کے خلاف شہر کے دوارکا علاقے میں ہورڈنگز لگا کر عوامی پیسے کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس نے عام آدمی پارٹی کے سابق ایم ایل اے گلاب سنگھ اور دوارکا کی سابق کونسلر نتیکا شرما کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ یہ ہورڈنگز ’’نہ صرف آنکھوں کے لیے خراب اور عوامی پریشانی‘‘ کا باعث تھے، بلکہ ان کی وجہ سے ٹریفک میں بھی رکاوٹ آتی تھی۔ یہ شکایت شیو کمار سکسینہ نامی ایک شخص کی طرف سے درج کرائی گئی تھی، جس نے ضابطہ فوجداری کی ایک شق کے تحت درخواست دائر کی تھی جو مجسٹریٹس کو تحقیقات کا حکم دینے کا اختیار دیتا ہے۔
اس سلسلے میں 2022 میں درج کی گئی ایک اسٹیٹس رپورٹ میں دوارکا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے کہا تھا کہ شکایت 2019 میں درج کی گئی تھی اور جس وقت رپورٹ پیش کی گئی تھی، تب موقع پر کوئی بل بورڈ نہیں ملا تھا۔ تاہم عدالت نے اپنے 11 مارچ کے حکم نامے میں کہا کہ وہ یہ تصور نہیں کر سکتی کہ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دینا بیکار ہو گا ’’خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی ترقی کے اس دور میں۔‘‘
عام آدمی پارٹی کا ردعمل
دریں اثنا عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ کیجریوال کے علاوہ اصل شکایت کنندہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈروں کا نام بھی لیا تھا، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا، شمال مشرقی دہلی کے ایم پی منوج تیواری اور سابق ایم پی پرویش ورما شامل تھے۔ ’’لیکن یہ عجیب بات ہے کہ میڈیا صرف کیجریوال کے کیس کو ہائی لائٹ کر رہا ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مہاراشٹر الیکشن پر بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے 150…
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھٹکا دیتے ہوئے ایران پر…
زمین کی رجسٹری میں اسٹامپ چوری کے معاملے میں ڈی ایم کورٹ نے سابق رکن…
رحمانی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ہم نے ملک بھر کے مسلمانوں کے…
مانیٹری پالیسی پیش کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ…
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی سب کو معلوم ہے۔ دونوں…