وزیر خارجہ ایس جے شنکر۔ (فائل فوٹو)
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پہلی بار کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند سے فون پر بات کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ انیتا آنند نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کی خبر دیتے ہوئے ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات پر مفید بات چیت کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانکاری
انیتا آنند نے ’ایکس‘ پر لکھا ’’کینیڈا اور ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور ہماری مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے بارے میں آج کی مفید بات چیت کے لیے وزیر ڈاکٹر جے شنکر کا شکریہ۔ میں مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی ہندوستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اس کے فوراً بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر انیتا آنند کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات چیت میں ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انھوں نے لکھا ’’کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے ساتھ بات چیت قابل ستائش تھی۔ ہم نے ہندوستان-کینیڈا تعلقات کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ میں ان کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
ہند نژاد ہیں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند
58 سالہ ہند نژاد ایم پی انیتا آنند کو اس ماہ کے شروع میں کینیڈا کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ یہ تقرری ایسے وقت ہوئی جب وزیر اعظم مارک کارنی نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔ یہ ردوبدل پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کی جیت کے تقریباً دو ہفتے بعد کیا گیا ہے۔ 14 مئی کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انیتا آنند کو کینیڈا کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی تھی۔ الیکشن سے پہلے انیتا آنند کینیڈا کی وزیر برائے اختراعات، سائنس اور صنعت تھیں۔ اس سے پہلے وہ وزیر دفاع سمیت کئی اہم ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔
وہیں وزیر اعظم مودی نے جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ کے بعد مارک کارنی کو کینیڈا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور کینیڈا کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے لیے ’’مزید مواقع کھولنے‘‘ کے منتظر ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یونیورسٹی کے 10 فیکلٹیز کے طلبہ کو مجموعی طور پر 2,320 ڈگریاں دی گئیں، جن…
ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…
دہلی میں مظاہروں کے بعد زیر بحث آنے والی قانونی اصطلاحات کو سمجھیں، نئے فوجداری…
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…
منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…
ڈاکٹر شالنی علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی…