قومی

Updated travel advisory for India: ہندوستان-کینیڈا تعلقات میں نیا موڑ، کینیڈین شہریوں کیلئے ٹروڈو حکومت کا نیا فرمان

خالصتان کے حامی دہشت گرد ہردیپ سنگھ کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی اصل وجہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت کے ایجنٹ کا ہاتھ ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان جاری  کشیدگی کے بیچ اب کینیڈا نے ایک اور نئی چال چل دی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے بھارت میں موجود کینیڈین کیلئے نیا سفری ضابطہ یعنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور کہا کہ جموں کشمیر  کے ساتھ ساتھ لداخ  کے سفر سے فی الحال گریز کریں چونکہ ان علاقوں میں دہشت گردانہ واقعات اور ملیٹنسی  خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسے میں تمام کینیڈین ان علاقوں میں سفر یا سیر وسیاحت کا ارادہ رکھتے ہیں توفی الحال اس کو ترک کردیں ۔ کینیڈا کی حکومت نے   گجرات ،پنجاب اور راجستھان میں سرحدی علاقوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے اور کہا کہ ان ریاستوں میں سرحد سے متصل 10 کیلومیٹر کے علاقوں کا سفر نہ کریں،چونکہ یہاں زیر زمین دھماکہ اور دہشت گردانہ واقعات کا خطرہ برقرار ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس سفری ایڈوائزری سے قبل بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی میں کینیڈا کے ہائی کمشنر یا سفیر کو طلب کیا گیا اور انہیں بے دخلی کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے اندرونی معاملات میں کینیڈین سفارتکاروں کی مداخلت اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے پر بھارتی حکومت کی بڑھتی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ سفارت کار کو آئندہ پانچ روز کے اندر بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔قبل ازیں آج ہی بھارت نے کینیڈا کے الزام کو مضحکہ خیز اور کسی مقصد کے تحت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اور اس نے کینیڈا پر اس کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت مخالف عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان-کینڈا کے سفارتی تعلقات کا خراب ترین دور، دونوں ملکوں نے سفیروں کو کیا ملک بدر،جسٹن ٹروڈو نے امریکہ،برطانیہ اور فرانس سے کی شکایت

بھارت کی جانب سے یہ اقدام ایک جوابی کارروائی ہے جو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کینیڈا نے پیر کو کہا کہ اس کی سیکیورٹی ایجنسیاں جون میں برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما کے قتل اور بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے درمیان ممکنہ تعلق کے ’قابل اعتماد الزامات‘ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ایک سینئر سفارت کار کو ملک سے نکال دیا ہے جو ملک میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز میں تکنیکی خرابی تھی یا منشیات کا کھیل! کیا کینیڈا چھپا رہا ہے سچ؟

جسٹن ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں جاری کردہ ہنگامی بیان میں کہا کہ کینیڈا نے بھارتی حکومت کے اعلیٰ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی حکام کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔  جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق اپنے تحفظات سے ذاتی طور پر اور براہ راست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آگاہ کیا تھا۔قریب 45سالہ ہردیپ سنگھ ننجر کو 18 جون کو وینکوور کے مضافاتی علاقے سرے میں سکھوں کی ایک بڑی آبادی والے مندر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ نجار نے ایک آزاد خالصتانی ریاست کی شکل میں سکھوں کے وطن کی حمایت کی اور جولائی 2020 میں بھارت نے اسے “دہشت گرد” کے طور پر نامزد کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

33 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago