قومی

Assembly Bypolls 2024: ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہو رہے ہیں ضمنی انتخابات، بی جے پی، ٹی ایم سی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ

Assembly Bypolls 2024: بدھ (10 جولائی) کو ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں جن 13 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، جس میں بہت سے سینئر لیڈر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ پہلی بار انتخابی میدان میں اترنے والی ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر بھی ضمنی انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

مغربی بنگال کی چار، اتراکھنڈ کی دو، پنجاب کی ایک، ہماچل پردیش کی تین، بہار کی ایک، تمل ناڈو کی ایک اور مدھیہ پردیش کی ایک اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی رائے گنج، راناگھاٹ ساؤتھ، باگدا اور مانیکتلہ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ پنجاب کی جالندھر ویسٹ سیٹ پر بھی آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ہماچل پردیش کی دیہرا، ہمیر پور اور نالہ گڑھ سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

بہار کی روپولی سیٹ، تمل ناڈو کی وکراونڈی سیٹ اور مدھیہ پردیش کی امرواڑا سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان نشستوں پر ضمنی انتخابات اس لیے ہورہے ہیں کہ یا تو موجودہ اراکین فوت ہوچکے ہیں یا وہ مستعفی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے یہ نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ بی جے پی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، کانگریس جیسی پارٹیاں ان سیٹوں پر الیکشن جیتنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ بنگال میں لوک سبھا میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد ٹی ایم سی کے حوصلے بلند ہیں۔

اسی طرح ہماچل پردیش میں خراب کارکردگی دکھانے والی کانگریس اسمبلی ضمنی انتخابات کے ذریعے کچھ کامیابی حاصل کرنا چاہے گی۔ بہار میں بھی ایک سیٹ پر سخت مقابلہ ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Sexual Harassment Case: جنسی ہراسانی کیس میں بہار کے سابق وزیر کے خلاف وارنٹ جاری، عدالت نے 31 اگست کو حاضر ہونے کا دیا حکم

بنگال میں لوگوں نے ڈالے ووٹ

مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ رائے گنج اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ بوتھ پر لوگوں کو ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

15 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

41 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

56 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago