جمال الدین عرف چھانگربابا کی حویلی پر یوگی حکومت کا بلڈوزر چل گیا ہے۔
یوپی کے بلرام پور کے رہنے والے جمال الدین عرف چھانگربابا کی گرفتاری اوراب ان کی عالیشان کوٹھی پربلڈوزرکی کارروائی کی گئی ہے۔ غیرقانونی طریقے سے مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتارکئے گئے چھانگربابا کی حویلی پرنوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ نوٹس میں 7 دنوں کا وقت دیا گیا تھا۔ چھانگربابا کی یہ کوٹھی بلرام پورکے اترولہ میں واقع ہے۔ اس کوٹھی پرتحصیل دارنے نوٹس چسپاں کیا تھا۔
نوٹس میں وارننگ دی گئی تھی کہ غیرقانونی تجاوزات ہٹائے جائیں۔ ورنہ کوٹھی کوبلڈوزرسے منہدم کردیا جائے گا۔ اب اس کوٹھی پربلڈوزر دیا جائے گا۔ اب اس کوٹھی پربلڈوزرچلا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کوٹھی گرام سبھا کی زمین پربنی تھی۔ یہ مدھ پورکے خسرہ نمبر 337/370 کی 0.0060 ہیکٹیئرسرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنائی گئی تھی۔
نوٹس میں کسی اور کا نام
نوٹس چسپاں کرنے کے لئے اترولہ تحصیل کے افسران پولیس کے ساتھ مدھ پور گاؤں میں چھانگرکی کوٹھی پرپہنچے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق، یہ کوٹھی گرام سبھی کی زمین پرہے۔ یہ مدھ پور کے خسرہ نمبر کی 337/370 کی 0.0060 ہیکٹیئرسرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنائی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے دخلی کا حکم منظورہوچکا ہے۔ اگر7 دنوں میں تجاوزات کونہیں ہٹایا گیا تواسے منہدم کردیا جائے گا۔ کوتوالی انچارج اودھیش راج سنگھ نے بتایا کہ اے ٹی ایس اوردیگراعلیٰ افسران کے حکم پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بلرام پور سے کیا گرفتار
یوپی اے ٹی ایس نے حال ہی میں چھانگربابا اوران کے معاون نیتوعرف نسرین کوبلرام پورسے گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ غیرقانونی طریقے مذہب تبدیلی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔ الزام ہے کہ چھانگربابا غریب اوربے سہارا لوگوں کولالچ دے کرمذہب اسلام قبول کرنے پرمجبورکرتا تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں ہندولڑکیاں اس کا شکارہوئیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ الگ الگ ذات پات کی لڑکیوں کے لئے الگ الگ ریٹ طے کرتا تھا۔ اس میں برہمن اورچھتریہ لڑکیوں کے لئے 16-15 لاکھ روپئے تک کی رقم دی جاتی تھی۔ اس کے لئے اسے بیرون ممالک سے 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی فنڈنگ ملنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…