مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عام بجٹ میں کچھ خاص اور اہم اعلانات کئے ہیں ۔ انہوں نے بجٹ کے ابتدائی حصے میں بھارت کو کھلونے کا ہب بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کیلئے نیشنل پالیسی بنائی جائے گی ۔ وہیں وزیرخزانہ نے یہ اعلان کیا کہ اسٹارٹ اپ کیلئے اس بار 10 ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
نرملا سیتارمن نے کچھ معاملات میں لون کی حد میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کی حد جو پہلے تین لاکھ تک تھی اب اس کو پانچ لاکھ کریں گے ۔ وہیں ایم ایس ایم ای کیلئے جو اب تک پانچ کروڑ کا لون ملتا تھا اس کو دس کروڑ روپئے کیا گیا ہے۔وہیں ڈیری اور فیشیری کیلئے پانچ لاکھ تک کے لون کا اعلان کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بہار میں نیشنل فوڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
پانچ نشینل اسکل سینٹر بنائے جائیں گے ۔ ملک کی 23 آئی آئی ٹی میں طلبا کی تعداد دوگنی کی جائے گی۔ تین اے آئی ایکسلینس سینٹر بنائے جائیں گے۔پٹنہ آئی آئی ٹی میں ہاسٹل کی سہولیات میں توسیع کی جائے گی۔اے آئی ایکسلینس سینٹر کیلئے 500 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
بجٹ میں اب تک کے بڑے اعلانات
اگلے 6 سالوں تک مسوراور تور جیسی دالوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں گے۔
کپاس کی پیداوار بڑھانے کا 5 سالہ مشن، اس سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مضبوط ہو گی۔
کسان کریڈٹ کارڈ پر قرض کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردی جائے گی۔
بہار میں مکھانہ بورڈ بنے گا، اس سے چھوٹے کسانوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔
چھوٹی صنعتوں کے لیے خصوصی کریڈٹ کارڈ، پہلے سال 10 لاکھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
ایم ایس ایم ای کے لیے قرض کی ضمانت کا احاطہ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دیا گیا، 1.5 لاکھ کروڑ روپے تک کا قرض دستیاب ہوگا۔
اسٹارٹ اپس کے لیے قرض کو 10 کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کیا جائے گا۔ گارنٹی فیس میں بھی کمی کی جائے گی۔
میک ان انڈیا کے تحت کھلونا صنعت کے لیے ایک خصوصی اسکیم شروع کی جائے گی۔
ملک کی 23 آئی آئی ٹی میں طلبا کی تعداد دوگنی کی جائے گی۔آئی آئی ٹی پٹنہ کی توسیع کی جائے گی۔
ایکسیلنس فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے لیے 500 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگلے 5 سالوں میں میڈیکل ایجوکیشن میں 75 ہزار سیٹیں بڑھانے کا اعلان۔
بھارت ایکسپریس۔
محسن رضا نقوی نے نام لیے بغیر بھارت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ سرحد…
اس کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھی کرایہ پر ٹی ڈی ایس…
اس سے پہلے 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا تھا۔…
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2025 میں انکم ٹیکس کے حوالے سے بڑے…
مرکزی وزیر کی جانب اب تک پیش کردہ بجٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے…
پچھلے 10 سالوں میں 23 IITs میں طلباء کی صلاحیت 65,000 سے بڑھ کر 1.35…