قومی

BSP suspends its MP Danish Ali : رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو بی ایس پی نے پارٹی سے باہر نکالا

بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو پارٹی سے باہر کردیا گیا ہے ۔ بی ایس پی کی جانب سے اس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ بی ایس پی کی طرف سے کنور دانش علی پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ اور پارٹی میں رہ کر پارٹی کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے انہیں بی ایس پی سے باہر نکالا جارہا ہے۔

بی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کہ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دانش علی  بی ایس پی لوک سبھا رکن  امروہہ،یوپی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے بتاریخ 9-12-2023 کو پارٹی سے برخاست کردیا ہے ۔بی ایس پی کی جانب سے جاری اس لیٹر کے دوسرے حصے میں وہ تمام الزامات درج ہیں جن کی وجہ سے دانش علی کو پارٹی سے باہر نکال دیا ہے

کنور دانش علی کے نام برخاستگی کے خط میں بی ایس پی نے لکھا ہے کہ آپ(دانش علی) کو بار بار زبانی  پارٹی کے اصول وضوابط اور نظریہ  کے خلاف جاکر کسی بھی قسم کا کوئی بیان یا کام کرنے سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی آپ مسلسل پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے اور پارٹی لائن سے الگ ہٹ کر کام کرتے رہے۔یہاں آپ کو یہ بھی بتانا ضروری ہوگا کہ 2018 تک آپ دیوگوڑا جی کی جنتا پارٹی کے رکن کے طور پر کام کرتے رہے،البتہ کرناٹک میں 2018 کے عام انتخابات میں بی ایس پی اور جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے انتخاب لڑا گیا تھا ،اس لئے اس گٹھ بندھن میں آپ  دیوگوڑا جی کی پارٹی کی طرف سے کافی سرگرم تھے۔

کرناٹک کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد دیوگوڑا جی کی درخواست پر آپ کو امروہہ سے بی ایس پی کا امیدوار بنایا گیا، اس دوران دیوگوڑا جی نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ بی ایس پی  کے تمام اصول وضوابط اور قائدے قانون  کے ساتھ ساتھ پارٹی کے نظریے کا خیال رکھیں گے  اور ہدایات کی پاسداری کریں گے۔اس یقین دہانی کے بعد ہی آپ کو بی ایس پی کی رکنیت دلائی گئی اور امروہہ کا ٹکٹ دے کر لوک سبھا بھیجا گیا ، البتہ فوراً ہی آپ ان تمام یقین دہانیوں کو فراموش کربیٹھے اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔ اس لئے اب پارٹی کے مفاد کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر آپ کی رکنیت پارٹی سے معطل کی جارہی ہے اور آپ کو پارٹی سے برخاست کیا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

21 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

52 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago