قومی

Danish Ali Wrote Letter against BJP MP Ramesh Bidhuri: کنور دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے نازیبا تبصرہ پر لوک سبھا اسپیکر کو لکھا خط، ”پارلیمنٹ میں نہیں چھوڑتا تو عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟‘‘

Ramesh Bidhuri Remark: بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے اپنے خلاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کئے گئے نازیبا تبصرہ سے متعلق لوک سبھا اسپیکراوم برلا کو جمعہ کے روز(22 ستمبر) کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ ضابطہ 227 کے تحت معاملے کو خصوصی استحقاق کمیٹی (پریویلیج کمیٹی) کو بھیجا جائے۔

اس کے ساتھ ہی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈرکنور دانش علی نے بیان پرسخت اعتراض بھی ظاہرکیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ”کیا آرایس ایس کی شاکھاؤں اورنریندر مودی جی کی لیبارٹری میں سکھایا جاتا ہے؟ آپ کا کیڈر جب ایک منتخب ہوئے رکن پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں… ایسے توہین آمیز الفاظ کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا تو وہ عام مسلمانوں کے ساتھ کیا کرتا ہوگا؟ یہ سوچ کربھی روح کانپ جاتی ہے۔‘‘

خط میں کیا لکھا گیا ہے؟

دانش علی نے خط میں کہا کہ میں آپ کو (لوک سبھا اسپیکر) کو یہ بات گہرے درد کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ میرے خلاف چندریان-3 کی کامیابی پر بحث کے دوران تبصرہ کیا گیا۔ نئے پارلیمنٹ میں ہوا یہ حادثہ دل توڑنے والا ہے۔ وہ اقلیتی طبقے سے آنے والے ایک منتخب عوامی نمائندہ ہیں۔

دانش علی نے کیا کہا؟

کنوردانش علی نے کہا کہ وہ رمیش بدھوڑی کے خلاف ضابطہ 222, 266 اور 227 کے تحت نوٹس دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ضابطہ 227 کے تحت اس معاملے کو خصوصی استحقاق کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔ میری گزارش ہے کہ اس معاملے میں جانچ کا حکم دیا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کارروائی ضروری ہے تاکہ ملک کا ماحول مزید خراب اورآلودہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  BJP MP Ramesh Budhuri Controversial Comment on BSP MP Danish Ali: بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ کو کیا شرمسار، بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اور دانش علی پر کیا نازیبا اور انتہائی متنازعہ تبصرہ

رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ کو کیا شرمسار

واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے گزشتہ روزپارلیمنٹ کے ایوان کو شرمسارکردیا ہے۔ رمیش بدھوڑی نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) رکن پارلیمنٹ اور سینئر مسلم لیڈر کنوردانش علی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے مسلم مخالف الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ چندریان-3 پربولتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ رمیش بدھوڑی نے تمام حدیں پارکرتے ہوئے ذات پات پرمبنی نازیبا تبصرہ کیا۔ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی نے جن الفاظ کا استعمال لوک سبھا میں کیا ہے، اس کو یہاں نہیں لکھا جاسکتا۔ نئے پارلیمنٹ کے پہلے اورخصوصی اجلاس میں رمیش بدھوڑی نے اپنے بیان سے ایوان کو شرمسار کیا ہے۔ جنوبی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے جب انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال لوک سبھا میں کیا اس وقت سینئربی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن سنگھ ویڈیو میں مسکراتے ہوئے نظرآئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

2 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

33 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago